🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

408. في الدار تباع ولها جاران
کوئی گھر فروخت ہو اور اُس کے دو پڑوسی ہوں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23203 ترقیم الشثری: -- 24237
٢٤٢٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن الشعبي قال: ⦗٤٥٤⦘ (في) (١) (جاري) (٢) الدار إذا (كانا) (٣) في الجوار سواء فايهما سبق فهو احق بالشفعة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، هـ، ط]: (جار).
(٣) في [ط]: (كان).

حضرت شعبی گھر کے دو پڑوسیوں کے متعلق فرماتے ہیں۔ اگر دونوں پڑوسی برابر ہوں، تو جو ان میں سے پہل کرے گا (یعنی جو مطالبہ کرنے اور مقدمہ لے جانے میں سبقت کرلے گا) اس کو حق شفعہ حاصل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24237، ترقيم محمد عوامة 23203)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23204 ترقیم الشثری: -- 24238
٢٤٢٣٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يونس بن ابي إسحاق قال: سمعت الشعبي يقول: (من) (١) بيعت (شفعته) (٢) وهو شاهد لا ينكر، فلا شفعة له] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (شفعه).
(٣) سقط الخبر من: [ز].

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کے سامنے اس کی شفعہ والی زمین بیچی جائے اور وہ کوئی اعتراض نہ کرے تو اب اس کو حق شفعہ حاصل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24238]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24238، ترقيم محمد عوامة 23204)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23205 ترقیم الشثری: -- 24239
٢٤٢٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر والقاسم في رجل بيعت داره وهو ساكت لا ينكر، قالا: يلزمه، وهو جائز عليه.
حضرت عامر اور حضرت قاسم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کا گھر فروخت ہو اور وہ خاموش رہے نکیر نہ کرے، فرماتے ہیں اس پر لازم ہوجائے گا اور وہ اس پر جائز ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24239]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24239، ترقيم محمد عوامة 23205)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23206 ترقیم الشثری: -- 24240
٢٤٢٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (إسرائيل) (١) عن جابر عن عامر والقاسم بن عبد الرحمن انهما كانا يقولان للمبتاع: اقم البينة انها بيعت وهو شاهد لا ينكر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (إشرايك).
حضرت عامر اور حضرت قاسم بن عبد الرحمن خریدار سے فرماتے تھے کہ تو اس بات کا گواہ قائم کر کہ اس کو گھر کو فروخت کیا گیا یہ گواہ تھا (دیکھ رہا تھا) لیکن اس پر نکیر نہ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24240]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24240، ترقيم محمد عوامة 23206)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں