مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
413. في القوم يكونون شركاء في الدار
کچھ لوگ اگر کسی ایک مکان میں شریک ہوں
ترقیم عوامۃ: 23229 ترقیم الشثری: -- 24262
٢٤٢٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن الشعبي في القوم يكونون شركاء في الدار، فاشترى بعضهم من بعض، قال: ليس للآخرين شفعة.
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک گھر میں کئی لوگ شریک تھے، ان میں سے بعض نے بعض سے وہ گھر خرید لیا، تو دوسرے شریکوں کو شفعہ کا حق حاصل نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24262]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24262، ترقيم محمد عوامة 23229)
ترقیم عوامۃ: 23230 ترقیم الشثری: -- 24263
٢٤٢٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص (عن) (١) (عمرو) (٢) عن الحسن مثله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [ط]: (عمر).
حضرت حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24263، ترقيم محمد عوامة 23230)
ترقیم عوامۃ: 23231 ترقیم الشثری: -- 24264
٢٤٢٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن (جريج) (٢) قال: قلت لعطاء: ابتعت انا ورجل دارا، ولرجل سدس وللآخر نصف فباع -يعني صاحبي-، آخذه انا وهم (جميعا) (٣) (او) (٤) آخذه دونهم، قال: (لا) (٥) ! (بل) (٦) تاخذه دونهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ح]: (عن).
(٢) في [أ، ط]: (جريح).
(٣) في [أ، ح، ط]: (جمعًا).
(٤) في [ط]: (لو).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [م]: (لم).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ میں نے اور ایک دوسرے شخص نے مل کر ایک مکان خریدا، میرے ساتھی کا اس میں چھٹا حصہ ہے۔ آدھا مکان دوسرے شخص کا ہے۔ میرے ساتھی نے اپنا حصہ بیچ دیا ہے۔ کیا ہم سب اس رقم میں سے حصہ لیں گے یا صرف میں لوں گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ صرف تم اس رقم میں سے حصہ لو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24264، ترقيم محمد عوامة 23231)
ترقیم عوامۃ: 23232 ترقیم الشثری: -- 24265
٢٤٢٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج قال: اخبرني ابن ابي حسين (عن) (١) طاوس (قال) (٢) : هم فيه سواء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ط، س]: (و).
(٢) في [هـ، ح]: (قالا).
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ وہ سب شریک اس میں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24265]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24265، ترقيم محمد عوامة 23232)