🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

513. في الرجل يصيب المال الحرام ثم يندم
کسی شخص کو مالِ حرام ملے پھر وہ اُس پر نادم ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23592 ترقیم الشثری: -- 24657
٢٤٦٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري (في) (١) رجل يصيب المال الحرام، قال: إن (٢) سره ان يتبرا منه فليخرج منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ط]: (عن).
(٢) في [ز]: زيادة (كان).

حضرت زہری رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کو حرام مال ملے، اگر اس کو اچھا لگے کہ اس مال سے چھٹکارا حاصل کرے تو اس کو نکال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24657]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24657، ترقيم محمد عوامة 23592)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23593 ترقیم الشثری: -- 24658
٢٤٦٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن مالك بن دينار قال: قال: رجل لعطاء بن ابي رباح: رجل اصاب مالا من حرام، قال: ليرده على اهله، فإن لم يعرف اهله فليتصدق به، ولا ادري: ينجيه ذلك من إثمه.
حضرت مالک بن دینار سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے عرض کیا کہ ایک شخص کو حرام مال ملا ہے؟ فرمایا کہ اس کے مالک کو واپس کردینا چاہیئے، اور اگر مالک کا علم نہ ہو تو صدقہ کر دے، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کرنے سے اسکا گناہ ٹل جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24658، ترقيم محمد عوامة 23593)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23594 ترقیم الشثری: -- 24659
٢٤٦٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي قال: زعم مالك بن دينار ان رجلا سال عطاء فقال: (إني) (١) كنت غلاما فاصبت اموالا من وجوه لا احبها فانا اريد التوبة، قال: ردها إلى اهلها، قال: لا اعرفهم، قال: (تصدق) (٢) بها، فمالك من ذلك من اجر، وما ادري هل تسلم من وزرها ام لا؟

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (إن).
(٢) في [جـ]: (يصدق).

حضرت عطاء سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں غلام تھا مجھے کچھ ایسے طریقوں سے مال ملا ہے جن کو میں پسند نہیں کرتا، اب میں توبہ کرنا چاہتا ہوں! فرمایا ان کے مالک کو مال واپس کردو، میں نے عرض کیا کہ میں ان کو نہیں جانتا، فرمایا صدقہ کردو، تجھے کوئی ثواب نہ ملے گا، اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا گناہ تجھ پر ہوگا کہ نہیں؟ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے بھی اسی طرح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24659]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24659، ترقيم محمد عوامة 23594)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24660
٢٤٦٦٠ - (قال) (١) : (وسالت) (٢) مجاهدا فقال: مثل ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: (وسأل).

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24660، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23595 ترقیم الشثری: -- 24661
٢٤٦٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن الربيع (بن) (١) سعد قال: سال (رجل) (٢) ابا جعفر عن رجل، قال: صديق لي اصاب مالا حراما، فخالط كل شيء منه من اهله و (ما لهم) (٣) ، (ثم) (٤) إنه عرف ما كان فيه، فاقبل على الحج و (على) (٥) جوار هذا البيت، فما ترى (له) (٦) ؟ قال: ارى له (ان) (٧) يتقي (الله) (٨) ثم لا يعود.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ]: (ماله).
(٤) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٥) في [ز، جـ]: زيادة (على).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) في [أ]: (أنه).
(٨) سقط من: [جـ].

حضرت ربیع سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ میرے دوست کو حرام مال ملا ہے، پھر سارے کا سارا مال اس نے اپنے اہل اور ان کے مال کے ساتھ ملا دیا۔ پھر اس میں جو قباحت اور برائی تھی اس کو معلوم ہوگئی اس نے وہ سارا مال حج اور بیت اللہ کے ہمسایوں پر خرچ کردیا تو آپ کی اس کے متعلق کیا رائے ہے؟ حضرت ابو جعفر نے فرمایا: وہ اللہ سے ڈرے اور دوبارہ ایسا مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24661، ترقيم محمد عوامة 23595)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23596 ترقیم الشثری: -- 24662
٢٤٦٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن سليمان (ابي) (١) عبد الله (قال) (٢) : قال الحسن: من احتاز (من) (٣) رجل مالا (او) (٤) سرق من رجل مالا ⦗١٤⦘ (واراد) (٥) ان يرده (إليه) (٦) من وجه لا (يعلمه) (٧) فاوصله إليه، (فلا) (٨) باس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن)، ولعله سليمان بن سفيان المديني.
(٢) سقط من: [ط].
(٣) سقط من: [أ، جـ، ز، ط].
(٤) في [ط]: (و).
(٥) في [جـ، ز]: (فأراد).
(٦) سقط من: [أ، ح، ط].
(٧) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (يعلم).
(٨) في [هـ]: (قال)، وفي [أ، جـ، ح]: (قال: لا).

حضرت حسن سے مروی ہے کہ جس شخص نے دوسرے کا مال جمع کرلیا ہے یا کسی کا مال چرا لیا ہے، اور اس کو اس طور پر واپس کرنا چاہتا ہے کہ وہ نہ جانے (اُس کو علم نہ ہو) اس لیے وہ اس کو سامان پہنچا دیتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24662، ترقيم محمد عوامة 23596)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں