مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
545. في الرجل يهدي للرجل فيقبل هديته
کوئی شخص دوسرے کو ہدیہ کرے اور وہ ہدیہ قبول کر لے
ترقیم عوامۃ: 23642 ترقیم الشثری: -- 24714
٢٤٧١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا (هريم) (١) عن ابي إسحاق عن عبد الله بن شداد ان (الحسين) (٢) بن علي مر (براع) (٣) يرعى، فاتاه بشاة فاهداها له، فقال له: حر انت ام مملوك؟ فقال: مملوك. فردها عليه، فقال: إنها لي، فقبلها منه، (ثم) (٤) اشتراه واشترى الغنم، واعتقه وجعل الغنم له (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (هزيم)، وفي [ط]: (هزيمه).
(٢) في [أ، هـ، ح، ط]: (الحسن)، وانظر: المحلى (٨/ ٥١٥).
(٣) في [ط]: (بزاع).
(٤) في [جـ]: (لم).
(٥) صحيح.
حضرت عبد اللہ بن شدّاد سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ ایک چرواہے کے پاس سے گذرے جو بکریاں چرا رہا تھا، وہ آپ کے پاس ایک بکری لے کر آیا وہ آپ کو ہدیہ کی ِ حضرت حسین نے دریافت کیا: تو آزاد ہے یا غلام؟ اس نے کہا کہ میں غلام ہوں، آپ نے بکری اس کو لٹا دی، چرواہے نے کہا کہ یہ میری ملکیت ہے، تو آپ نے اس سے قبول فرما لی، پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے اس غلام کو اور اس کی بکریوں کو خریدا، اور اس غلام کو آزاد کر کے وہ بکریاں سب اس کو عطاء کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24714]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24714، ترقيم محمد عوامة 23642)