مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
605. في الرجل يتصدق على أمه بجارية
کوئی شخص اپنی والدہ کو باندی دے
ترقیم عوامۃ: 23793 ترقیم الشثری: -- 24870
٢٤٨٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث ان رجلا تصدق على امه (بجارية) (١) ثم تزوج امراة، فساقها إلى امراته، فاختصموا إلى شريح فقال (لامه) (٢) : إن ابنك لم (يهبك) (٣) صدقته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط].
(٢) في [ز]: ساقطة (لأمه).
(٣) في [ط، هـ]: (يهب).
حضرت حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو باندی ہبہ کی، پھر اس نے خاتون سے شادی کی اور اس کو اپنی بیوی کودے دیا، پھر وہ اپنا جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گئے، حضرت شریح نے اس کی والدہ سے فرمایا: بیشک تیرے بیٹے نے تجھے اپنا صدقہ ہبہ نہیں کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24870، ترقيم محمد عوامة 23793)
ترقیم عوامۃ: 23794 ترقیم الشثری: -- 24871
٢٤٨٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم انه كان يجعلها لامه، إلا ان (ياتى ببينة) (١) انه اصدقها قبل ان (يتصدق) (٢) بها (عليها) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (يحيى ببينه)، وفي [ط، هـ]: (يبينه).
(٢) في [هـ]: (تصدق).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (عليه).
حضرت ابراہیم نے باندی کو والدہ کی ملکیت قرار دیا مگر یہ کہ وہ اس پر گواہ لے آئے کہ اس نے صدقہ (ہبہ) کرنے سے قبل مہر میں دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24871]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24871، ترقيم محمد عوامة 23794)