مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
614. في الرجل يقول (لغلامه): أنت لله
کوئی شخص اپنے غلام سے کہے: تو اللہ کے لئے ہے
ترقیم عوامۃ: 23811 ترقیم الشثری: -- 24889
٢٤٨٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة ان رجلا قال لغلامه: انت لله، قال: فسئل الشعبي والمسيب بن رافع وحماد بن (ابي) (١) سليمان (فقالوا) (٢) : هو حر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ز]: (فقال).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنے غلام سے کہا کہ تو اللہ کے لئے ہے، حضرت شعبی، حضرت المسیب بن رافع، حضرت حماد بن ابو سلیمان سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا؟ سب نے فرمایا وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24889، ترقيم محمد عوامة 23811)
ترقیم عوامۃ: 23812 ترقیم الشثری: -- 24890
٢٤٨٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قال الرجل لعبده او لامته: انت عتيق، انت حر، انت لله، فهو عتيق، (و) (١) إذا قال: انت (مولى بني) (٢) فهو عتيق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زائدة في [هـ].
(٢) في [أ، هـ، ح، ط]: (مولاي).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے غلام یا باندی سے یوں کہے کہ تو آزاد شدہ ہے، تو آزاد ہے، یا تو اللہ کے لئے ہے تو ان سب صورتوں میں وہ آزاد شمار ہوگا۔ اور اگر یوں کہا: تو میرے بیٹے کا غلام ہے تو بھی وہ آزاد شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24890]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24890، ترقيم محمد عوامة 23812)