🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. من كره الطب ولم يره
جو لوگ علاج کو ناپسند سمجھتے ہیں (ان کے دلائل)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23889 ترقیم الشثری: -- 24967
٢٤٩٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن (ابن ابجر عن) (١) اياد ابن لقيط عن ابي رمثة قال: انطلقت مع ابي وانا غلام إلى النبي ﷺ (٢) قال: فقال له (ابي) (٣) : إني رجل طبيب، فارني هذه السلعة التي بظهرك، قال:" (و) (٤) ما تصنع بها؟" قال: اقطعها قال:"لست بطبيب، ولكنك (رفيق) (٥) ، طبيبها الذي وضعها" -وقال غيره:"الذي خلقها" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: ﵇.
(٣) سقط من: [ز].
(٤) سقط من: [أ، ح، ط].
(٥) في [جـ]: (رقيق).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٧١١٧)، وابنه (٧١١٠)، وأبو داود (٤٢٠٧)، والنسائي ٨/ ٥٣، وابن حبان (٥٩٩٥)، وابن سعد ١/ ٤٢٦، والشافعي في المسند ٢/ ٩٨، والحميدي (٨٦٦)، والطبراني ٢٢/ (٧١٥)، والبيهقي ٨/ ٢٧، والبغوي (٢٥٣٤)، والدولابي ١/ ٨٤، وابن شبه (٩٩٧)، وابن أبي عاصم (١١٤٢).

حضرت ابو رمثہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں چھوٹا تھا اور اپنے والد کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ابو رمثہ کہتے ہیں۔ میرے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا۔ میں حکیم آدمی ہوں لہٰذا آپ کی پشت پر جو ابھرا ہوا گوشت ہے۔ وہ آپ مجھے دکھائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ’ ’ تم اس کو کیا کرو گے؟“ میرے والد نے جواب دیا، میں اس کو کاٹ دوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”تم طبیب نہیں ہو، ہاں مگر تم دوست ہو۔ اس کا طبیب وہی ہے جس نے اس کو بنایا ہے۔ یا فرمایا۔ جس نے اس کو پیدا کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24967]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24967، ترقيم محمد عوامة 23889)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23890 ترقیم الشثری: -- 24968
٢٤٩٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن انه كان يكره شرب الادوية كلها إلا اللبن والعسل.
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ دودھ اور شہد کے علاوہ تما م ادویات کے پینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24968]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24968، ترقيم محمد عوامة 23890)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23891 ترقیم الشثری: -- 24969
٢٤٩٦٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة (عن هشام) (١) عن محمد انه كان يكره شرب الادوية المعجونة إلا (شيئا) (٢) يعرفه، وكان إذا اراد شيئا منه وليه بنفسه] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقطة من: [طـ].
(٢) في [أ، ح، ط]: (شي).
(٣) سقط الخبر من: [ز].

حضرت محمد کے بارے میں روایت ہے کہ وہ مر کب دواؤں کے پینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ ہاں مگر جس دوائی کو وہ پہچانتے تھے (اس کو ناپسند نہیں سمجھتے تھے) اور آپ جب کوئی ایسی دوائی لینا چاہتے تو بذات خود اس کا انتظام کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24969]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24969، ترقيم محمد عوامة 23891)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23892 ترقیم الشثری: -- 24970
٢٤٩٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الله بن الوليد عن (عبيد) (١) بن الحسن عن (ابن) (٢) (معقل) (٣) انه كره الدواء الخبيث الذي إذا علق قتل صاحبه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [أ، ط]: (أبي).
(٣) في [ح، ط، هـ]: (مغفل).

حضرت بن معقل کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ایسی خبیث دوائی (کے استعمال) کو ناپسند سمجھتے تھے کہ جب وہ آدمی کی عادت بن جائے تو اس کو مار ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24970]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24970، ترقيم محمد عوامة 23892)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23893 ترقیم الشثری: -- 24971
٢٤٩٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس بن ابي إسحاق عن مجاهد عن ابي هريرة قال: نهى رسول الله ﷺ عن الدواء الخبيث (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ يونس صدوق، أخرجه أحمد (٨٠٤٨)، وأبو داود (٣٨٧٠)، والترمذي (٢٠٤٥)، والحاكم ٤/ ٤١٠، والبيهقي ٥/ ١٠، وابن ماجه (٣٤٥٩)، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ٣٧٤.
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خبیث دوا سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24971]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24971، ترقيم محمد عوامة 23893)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23894 ترقیم الشثری: -- 24972
٢٤٩٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن (بن) (١) (محمد) (٢) (المحاربي) (٣) عن عبد الملك بن عمير قال: قيل للربيع بن خثيم في مرضه: الا ندعوا ⦗١٠٨⦘ (لك) (٤) الطبيب؟ (فقال) (٥) : (انظروني) (٦) ثم تفكر فقال: ﴿ (و) (٧) عادا وثمود واصحاب الرس وقرونا بين ذلك كثيرا (٣٨) وكلا ضربنا له الامثال وكلا تبرنا تتبيرا﴾ [الفرقان: ٣٨ - ٣٩] ، فذكر من حرصهم على الدنيا ورغبتهم فيها، قال: فقد كانت (٨) مرضى، وكان فيهم اطباء، فلا (المداوي) (٩) (بقي) (١٠) ولا (المداوى) (١١) ، هلك (الناعت والمنعوت) (١٢) له، والله لا تدعوا لي طبيبا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ز]: (محد).
(٣) في [طـ]: (المحاد).
(٤) في [ح]: (لا).
(٥) في [أ، ح، هـ]: (قال).
(٦) في [ز]: (انظرو لي).
(٧) ناقصة في: [ز].
(٨) في [هـ]: زيادة (فيهم).
(٩) في [أ، جـ، ط، هـ]: (الداوي).
(١٠) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (هلك).
(١١) في [جـ]: (الداوي).
(١٢) في [ع]: (الباعث والمبعوث).

حضرت عبد الملک بن عمیر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ ربیع بن خثیم کو ان کی بیماری میں پوچھا گیا کہ کیا ہم آپ کے لئے طبیب کو بُلائیں؟ انہوں نے فرمایا۔ تم مجھے مہلت دے دو، پھر انہوں نے غور و فکر فرمایا اور کہا: { وَعَادًا وَثَمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَیْنَ ذَلِکَ کَثِیرًا وَکَُلاًّ ضَرَبْنَا لَہُ الأَمْثَالَ وَکُلاًّ تَبَّرْنَا تَتْبِیرًا } پھر انہوں نے ان لوگوں دنیا پر حرص اور ان کی دنیا میں دلچسپی کا ذکر کیا، فرمایا: یہ لوگ بھی مریض تھے۔ اور ان میں اطباء بھی تھے۔ پس نہ کوئی دوائی لینے والا ہے نہ کوئی دوائی دینے والا ہے۔ تعریف کرنے والا بھی ہلاک ہوگیا اور جس کی تعریف کی گئی وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ خدا کی قسم! تم لوگ میرے لئے طبیب کو نہ بلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24972]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24972، ترقيم محمد عوامة 23894)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23895 ترقیم الشثری: -- 24973
٢٤٩٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد انه كان يكره (السكر بانا) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) لعله من أنواع الأدوية، وفي [أ، ط، هـ]: (لم تنقط).
حضرت محمد کے بارے میں روایت ہے کہ وہ کھجور کے عرق کو ناپسند کرتے تھے اور اس سے انکار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24973]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24973، ترقيم محمد عوامة 23895)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23896 ترقیم الشثری: -- 24974
٢٤٩٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي هلال عن معاوية بن قرة قال: مرض ابو الدرداء فعادوه فقالوا له: ندعوا لك الطبيب فقال: هو اضجعني (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ معاوية بن قرة لا يروي عن أبي الدرداء.
حضرت معاویہ بن قرہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء بیمار ہوئے تو لوگ ان کی عیادت کو گئے۔ لوگوں نے ان سے کہا۔ ہم آپ کے لئے طبیب نہ بُلائیں؟ حضرت ابو الدرداء نے فرمایا۔ اس نے تو مجھے بستر پر ڈالا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 24974]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24974، ترقيم محمد عوامة 23896)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں