مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. في الشرب من الإناء (المفضض) من رخص فيه
چاندی چڑھے ہوئے برتن کے بارے میں جو حضرات رخصت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24621 ترقیم الشثری: -- 25715
٢٥٧١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عطاء بن السائب قال: كان زاذان وميسرة وسعيد بن جبير يشربون (من) (١) الآنية المفضضة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (في).
حضرت عطاء بن السائب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت زاذان اور حضرت میسرۃ اور حضرت سعید بن جُبیر چاندی چڑھے ہوئے برتنوں سے پانی پی لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25715]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25715، ترقيم محمد عوامة 24621)
ترقیم عوامۃ: 24622 ترقیم الشثری: -- 25716
٢٥٧١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن هشام بن عروة عن ابيه انه كان لا يشرب في إناء مضبب بفضة، (ويشرب) (١) (من) (٢) قدح فيه حلقة من ورق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ، ط]: (ولا يشرب في).
(٢) في [ز]: (من).
حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایسے برتن میں نہیں پیتے تھے جس میں چاندی کی تہہ چڑھی ہوئی ہوتی تھی اور اس پیالہ میں پی لیا کرتے تھے جس میں چاندی کا حلقہ ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25716]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25716، ترقيم محمد عوامة 24622)
ترقیم عوامۃ: 24623 ترقیم الشثری: -- 25717
٢٥٧١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن عمران (ابي) (١) العوام القطان عن قتادة ان عمران بن حصين وانس بن مالك كانا يشربان في الإناء المفضض (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط]: (بن).
(٢) ضعيف؛ لضعف عمران، وقتادة لم يسمع منه عمران.
حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت عمران بن حصین اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ یہ دونوں حضرات چاندی چڑھے برتن میں پی لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25717]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25717، ترقيم محمد عوامة 24623)
ترقیم عوامۃ: 24624 ترقیم الشثری: -- 25718
٢٥٧١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد قال: دخلت على القاسم بن محمد وهو محموم وعلى صدره قدح مفضض فيه ماء.
حضرت حمید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت قاسم بن محمد کی خدمت میں حاضر ہوا، جبکہ وہ بخار میں مبتلا تھے۔ ان کے سینہ پر ایک پیالہ پڑا ہوا تھا جس کے ساتھ چاندی لگی ہوئی تھی اس میں پانی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25718]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25718، ترقيم محمد عوامة 24624)
ترقیم عوامۃ: 24625 ترقیم الشثری: -- 25719
٢٥٧١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون وعبد الرحمن بن مهدي عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة قال: رايت طاوسا يشرب في قدح مضبب بورق.
حضرت ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو ایسے پیالہ میں پیتے دیکھا جس میں چاندی کی تہہ چڑھی ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25719]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25719، ترقيم محمد عوامة 24625)
ترقیم عوامۃ: 24626 ترقیم الشثری: -- 25720
٢٥٧٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن يزيد بن زياد الدمشقي عن (سليمان) (١) بن (حبيب) (٢) (وسليمان) (٣) بن داود (قالا) (٤) : اتينا عمر بن عبد العزيز بشراب في قدح مفضض (فوضع) (٥) (٦) (فاه) (٧) بين (الضبتين) (٨) فشرب وقال: لا تعيداه علي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (سلمان).
(٢) في [أ]: (حنيف).
(٣) في [جـ]: (سلمان).
(٤) في [جـ]: (قال).
(٥) في [جـ]: (موضع).
(٦) في [أ]: (فيه) زائدة.
(٧) في [ز، ط، و]: (فيه).
(٨) في [أ، هـ]: (الضبين).
حضرت سلیمان بن حبیب اور حضرت سلیمان بن داؤد دونوں سے روایت ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس ایک ایسے پیالہ میں مشروب لے کر حاضر ہوئے جو چاندی چڑھا ہوا تھا۔ پس انہوں نے اپنا منہ دو پتریوں کے درمیان رکھا اور پانی پی لیا اور فرمایا: یہ کام تم دوبارہ میرے ساتھ نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25720]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25720، ترقيم محمد عوامة 24626)
ترقیم عوامۃ: 24627 ترقیم الشثری: -- 25721
٢٥٧٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن إسرائيل عن جابر قال: رايت ابا جعفر يشرب في قدح (جيشاني) (١) كثير الفضة وسقاني.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حياني)، وفي [جـ]: (حشاني)، وفي [هـ]: (حساني)، وفي [س]: (حيشاني)، وانظر: تاج العروس ١٤/ ٢٣٨، ولسان العرب ٥/ ٢١٤.
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو ایک جیشانی، زیادہ چاندی والے برتن میں پیتے ہوئے دیکھا اور انہوں نے مجھے بھی پلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25721]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25721، ترقيم محمد عوامة 24627)
ترقیم عوامۃ: 24628 ترقیم الشثری: -- 25722
٢٥٧٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن شعبة قال: سالت معاوية بن قرة قلت آتي (الصيارفة) (١) فاوتى بقدح من فضة اشرب فيه قال: لا باس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الصبيان فيه).
حضرت شعبہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ بن قرہ سے سوال کیا۔ میں نے کہا میں صرافوں کے پاس جاتا ہوں میرے پاس چاندی کا پیالہ لایا جاتا ہے۔ کیا میں اس میں پی سکتا ہوں؟ انہوں نے جواب دیا، ا س میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25722]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25722، ترقيم محمد عوامة 24628)