🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. في الجري
بام مچھلی کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25073 ترقیم الشثری: -- 26180
٢٦١٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمر بن (شوذب) (١) عن عمرة بنت الطبيخ قالت: ارسلتني امي فاشتريت جريا فجعلته في زنبيل، فخرج راسه من جانب وذنبه من جانب، فمر (بي) (٢) علي امير المؤمنين فرآه فقال: هذا كثير طيب (يشبع) (٣) العيال (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ح]: (سردب).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، هـ]: (شبع)، وانظر: الطبقات (٨/ ٤٨٨).
(٤) مجهول؛ لجهالة عمرة بنت الطبيخ.

حضرت عمرہ بنت طبیخ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میری والدہ نے مجھے بھیجا تو میں نے بام مچھلی خریدی اور اس کو ٹوکری میں ڈالا، پس اس کا سرا ایک جانب سے اور اس کی دُم ایک (دوسری) جانب سے باہر نکل پڑی۔ اسی دوران امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے اور اس کو دیکھا تو فرمایا: یہ بہت پاکیزہ چیز ہے اہل و عیال کو سیراب کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26180]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26180، ترقيم محمد عوامة 25073)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25074 ترقیم الشثری: -- 26181
٢٦١٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مجاشع (١) (ابي) (٢) الربيع عن ⦗٤٦٢⦘ كهيل عن ابيه قال: كان علي يمر علينا والجري على سفرنا ونحن ناكله (و) (٣) لا يرى به باسا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، ح]: (أبو).
(٣) في [ح، ز، ط]: سقط (الواو).
(٤) مجهول؛ لجهالة كهيل وأبيه.

حضرت کہیل، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ، ہمارے پاس سے گزرتے تھے جبکہ ہمارے دسترخوان پر بام مچھلی پڑی ہوتی تھی اور ہم اس کو کھا رہے ہوتے تو آپ اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26181]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26181، ترقيم محمد عوامة 25074)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25075 ترقیم الشثری: -- 26182
٢٦١٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن عكرمة قال: (سئل) (١) ابن عباس عن الجري فقال: لا باس به، إنما تحرمه اليهود ونحن ناكله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سألت).
(٢) صحيح؛ عبد الكريم هو الجزري، انظر: فتح الباري ٩/ ٦١٥، ومصنف عبد الرزاق (٨٧٧٩).

حضرت عکرمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بام مچھلی کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کے علاوہ کوئی بات نہیں کہ یہود نے اس کو حرام قرار دے رکھا تھا اور ہم اس کو کھاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26182، ترقيم محمد عوامة 25075)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25076 ترقیم الشثری: -- 26183
٢٦١٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن (بن) (١) عمرو عن فضيل عن إبراهيم قال: لا باس بالجري إنما هذا شيء (يروونه) (٢) عن علي ﵀ في الصحف.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ط]: (يرردونه).

حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ یہ وہی چیز ہے جس کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے صحیفہ میں اس کا ذکر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26183، ترقيم محمد عوامة 25076)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25077 ترقیم الشثری: -- 26184
٢٦١٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الاعلى قال: سالت سعيد بن جبير عن الجري، فقال: هو من السمك إن اعجبك فكله.
حضرت عبد الاعلیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے بام مچھلی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ مچھلی کی جنس میں سے ہے۔ اگر یہ تمہیں پسند ہے تو تم اس کو کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26184، ترقيم محمد عوامة 25077)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25078 ترقیم الشثری: -- 26185
٢٦١٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن منذر الثوري ابي يعلى قال: سئل ابن الحنفية عن الجري والطحال (واشباههما) (٢) مما يكره، فتلا هذه الآية: ﴿قل لا اجد في ما اوحي إلي محرما﴾ [الانعام: ١٤٥] ، (الآية) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (قطر).
(٢) في [هـ]: (وأشياء).
(٣) سقط من: [ز].

حضرت منذر ثوری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن الحنفیہ سے بام مچھلی، تلی، اور اس جیسی چیزوں کے بارے میں سوال کیا گیا جن کو ناپسند کیا جاتا ہے تو انہوں نے یہ آیت تلاوت کی قُلْ لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26185، ترقيم محمد عوامة 25078)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25079 ترقیم الشثری: -- 26186
٢٦١٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي سلمة الصائغ قال: سالت عطاء بن ابي رباح عن الجري، قال: كل (ذنب) (١) سمين منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (رلب).
حضرت ابو سلمہ صائغ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے بام مچھلی کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: اس میں سے موٹی دُم کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26186، ترقيم محمد عوامة 25079)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25080 ترقیم الشثری: -- 26187
٢٦١٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حمزة عن إبراهيم قال: عليك باذنابه.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تم پر اس کی دُم لازم ہے (یعنی موٹی دم والی کھاؤ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26187، ترقيم محمد عوامة 25080)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25081 ترقیم الشثری: -- 26188
٢٦١٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن فضيل (بن) (١) مرزوق عن إبراهيم بن عبد الله (بن) (٢) الحسن قال: الجري من صيد البحر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [هـ]: (عن).

حضرت ابراہیم بن عبد اللہ بن حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی سمندر کے شکار میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26188، ترقيم محمد عوامة 25081)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25082 ترقیم الشثری: -- 26189
٢٦١٨٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ربيع عن الحسن قالا: لا باس بالجري والمارماهيك] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ]، والمارماهيك: ثعبان البحر.
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی اور مار ماہی میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26189، ترقيم محمد عوامة 25082)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں