🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

83. من كان لا يتختم
جو حضرات انگوٹھی نہیں پہناکرتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25783 ترقیم الشثری: -- 26913
٢٦٩١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا صفوان بن عيسى عن عبد الاعلى بن عبد الله (بن) (١) ابي فروة قال: سالت سعيد بن المسيب قلت: رجل في خاتمه مثل راس الطير فقال: يا ابن اخي ما علمنا احدا من اصحاب رسول الله ﷺ تختم (لا) (٢) ابو بكر ولا عمر ولا (فلان ولا فلان) (٣) ، حتى عد ناسا من اصحاب النبي ﷺ (٤) فاعدت عليه مرارا (فكانه) (٥) يكره الخاتم (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ز، ح]، وفي [أ، ح]: (لها)، وفي [جـ]: (لا).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (فلانًا ولا فلانًا).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ط]: (فكان).
(٦) من مراسيل سعيد بن المسيب.

حضرت عبد الاعلیٰ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ ایک آدمی کی انگوٹھی میں پرندے کے سر جیسی کوئی تصویر ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا: کہ اے میرے بھتیجے! ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی کے انگوٹھی پہننے کا علم نہیں۔ نہ تو حضرت ابوبکر اور نہ حضرت عمر اور نہ فلاں اور فلاں۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کئی صحابہ کا نام لیا۔ میں نے دوبارہ سوال کیا تو ان کے جواب سے یہی اندازہ ہوا کہ وہ اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26913، ترقيم محمد عوامة 25783)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25784 ترقیم الشثری: -- 26914
٢٦٩١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد انهم كانوا لا يتختمون.
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضر ت مجاہد انگوٹھی نہیں پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26914، ترقيم محمد عوامة 25784)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں