مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. في الرجل (يمتشط) بالمشط العاج ويدهن بالعاج
اس آدمی کا بیان جو ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی کنگھی سے بال کنگھی کرے، اور ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی شیشی میں سے تیل لگائے
ترقیم عوامۃ: 26063 ترقیم الشثری: -- 27203
٢٧٢٠٣ - حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن هشام بن عروة (عن عروة) (٢) انه كان له مشط من عظام الفيل، ومدهن من عظام الفيل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ کے پاس ہاتھی کی ہڈیوں کی کنگھی تھی اور ہاتھی کی ہڈیوں سے بنی ہوئی تیل کی شیشی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27203، ترقيم محمد عوامة 26063)
ترقیم عوامۃ: 26064 ترقیم الشثری: -- 27204
٢٧٢٠٤ - حدثنا عبدة عن هشام قال: رايت ابي يدهن في مدهن من عظام الفيل.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت عروہ کو دیکھا کہ وہ ہاتھی کی ہڈی سے بنی ہوئی تیل کی شیشی میں سے تیل لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27204، ترقيم محمد عوامة 26064)
ترقیم عوامۃ: 26065 ترقیم الشثری: -- 27205
٢٧٢٠٥ - حدثنا وكيع عن هشام عن ابيه انه كان له مدهن من عاج يدهن فيه.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ کے پاس ہاتھی کی ہڈی سے بنی ہوئی تیل کی شیشی تھی جس میں سے وہ تیل لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27205، ترقيم محمد عوامة 26065)
ترقیم عوامۃ: 26066 ترقیم الشثری: -- 27206
٢٧٢٠٦ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن إسماعيل بن امية (عن امه) (١) عن ⦗١٩٨⦘ سرية لعمر بن عبد العزيز (قالت) (٢) : اتيته بمدهن من عاج او مشط (من عاج) (٣) فكرهه وقال: هو ميتة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ]، وفي [ز]: (عن أمية)، وانظر: الخبر في طبقات ابن سعد (٥/ ٤٠١)، وتاريخ دمشق (٧٠/ ٢٨٧).
(٢) في [أ، ح، ط]: (قال).
(٣) سقط من: [جـ، ز].
حضرت اسماعیل بن امیہ اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی رازدان نے بتلایا کہ میں ان کے پاس ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی تیل کی شیشی لے کرگئی یا کنگھی تو آپ نے اس کو ناپسند کیا اور فرمایا یہ تو مردار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27206، ترقيم محمد عوامة 26066)
ترقیم عوامۃ: 26067 ترقیم الشثری: -- 27207
٢٧٢٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن بن جريج عن عطاء انه كره العاج.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ہاتھی کے دانت کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27207، ترقيم محمد عوامة 26067)
ترقیم عوامۃ: 26068 ترقیم الشثری: -- 27208
٢٧٢٠٨ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس انه كره العاج] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [جـ].
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ہاتھی کے دانت کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27208، ترقيم محمد عوامة 26068)
ترقیم عوامۃ: 26069 ترقیم الشثری: -- 27209
٢٧٢٠٩ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن ليث عن طاوس انه كره العاج كله وان يتخذ منه مشطا.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ہاتھی کے دانت کو بہرصورت ناپسند فرمایا، اور اس بات کو بھی کہ اس کی کنگھی بنائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27209، ترقيم محمد عوامة 26069)