🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

30. في الثلاثة يتسار اثنان دون الآخر
ان تین کا بیان جن میں سے دو سرگوشی کریں تیسرے کو چھوڑ کر
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26075 ترقیم الشثری: -- 27215
٢٧٢١٥ - حدثنا محمد بن بشر وعبد الله بن نمير قالا: حدثنا (عبيد الله) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا كان ثلاثة فلا يتسار اثنان دون الآخر"، وقال ابن نمير: يتناجى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (عبد).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٢٨٨)، ومسلم (٢١٨٣)، وأحمد (٦٢٧١).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تین افراد ہوں تو ان میں دو تیسرے کے علاوہ سرگوشی ہرگز مت کریں اور حضرت ابن نمیر نے یتناج کا لفظ نقل فرمایا بمعنی سرگوشی کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27215، ترقيم محمد عوامة 26075)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26076 ترقیم الشثری: -- 27216
٢٧٢١٦ - حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن ابي وائل عن عبد الله قال: (نهى) (١) رسول الله ﷺ إذا (كان) (٢) ثلاثة (ان) (٣) يتناجى اثنان دون واحد، اجل ان يحزنه حتى يختلط بالناس (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (قال).
(٢) في [ع]: (كنا).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (فلا)، وانظر: مسند ابن أبي شيبة (١٨٢)، وشرح مشكل الآثار (٥/ ٤٢).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٢٩٠)، ومسلم (٢٨٢١).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ جب تین افراد ہوں تو ان میں سے دو تیسرے کے علاوہ سرگوشی نہ کریں اس وجہ سے وہ اس کو غمگین کریں گے یہاں تک کہ وہ لوگوں میں مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27216]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27216، ترقيم محمد عوامة 26076)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26077 ترقیم الشثری: -- 27217
٢٧٢١٧ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن (١) الاحوص قال: قال عبد الله: إذا كان (ثلاثة) (٢) نفر (٣) (ينتجى) (٤) اثنان دون واحد فإن ذلك يسؤه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: زيادة (أبي).
(٢) في [ز]: (ثلث).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: زيادة (فلا).
(٤) في [جـ، ز]: (ينتج)، وفي [ح]: (يتنجي).
(٥) صحيح.

حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا جب تین افراد کا گروہ ہو تو دو شخص تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں، پس بیشک یہ بات اس کو تکلیف میں مبتلا کر دے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27217]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27217، ترقيم محمد عوامة 26077)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26078 ترقیم الشثری: -- 27218
٢٧٢١٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد الله (عن) (١) سعيد (بن) (٢) ابي سعيد قال: رايت ابن عمر وهو يناجي رجلا، فادخلت راسي بينهما فضرب ابن عمر صدري وقال: إذا رايت اثنين يتناجيان فلا تدخل بينهما إلا بإذنهما (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) صحيح.

حضرت سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ کسی آدمی سے سرگوشی کر رہے تھے میں نے بھی اپنا سر ان دونوں کے درمیان داخل کردیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے میرے سینہ پر مارا اور فرمایا: جب تم دو آدمیوں کو سرگوشی کرتے ہوئے دیکھو تو ان دونوں کے درمیان مت گھسو مگر ان کی اجازت سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27218]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27218، ترقيم محمد عوامة 26078)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26079 ترقیم الشثری: -- 27219
٢٧٢١٩ - حدثنا ابو معاوية (عن) (١) الاعمش عن ابي صالح عن ابن عمر ⦗٢٠١⦘ قال: إذا كان القوم اربعة فلا باس (ان يتناجى) (٢) اثنان دون صاحبيهما (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (ابن).
(٢) في [ح]: (أيتناجى).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٤٦٨٥)، وأبو داود (٤٨٥٢)، والبخاري في الأدب المفرد (١١٧٢)، والطحاوي في شرح المشكل (١٧٨٣)، وابن حبان (٥٨٤)، وأبو يعلى (٥٦٢٥).

حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جب چار افراد ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے کہ دو افراد اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر سرگوشی کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27219]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27219، ترقيم محمد عوامة 26079)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں