مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
41. ما ذكر (من) علامة النفاق
ان روایات کا بیان جو نفاق کی نشانیوں کے بارے میں ذکر کی گئیں
ترقیم عوامۃ: 26123 ترقیم الشثری: -- 27267
٢٧٢٦٧ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا (١) الاعمش عن (عبد الله) (٢) بن ⦗٢١٥⦘ مرة عن مسروق عن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله ﷺ:"اربع من كن فيه فهو منافق خالص، ومن كانت فيه (خلة منهن كانت فيه خلة) (٣) من نفاق حتى يدعها: إذا حدث كذب، وإذا وعد (اخلف) (٤) ، وإذا عاهد غدر، (وإذا خاصم فجر) (٥) " (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (عن).
(٢) في [ز]: (عبيد اللَّه).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [ز، ط]: (خلف).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٤)، ومسلم (٥٨).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چار چیزیں ایسی ہیں کہ جس میں بھی پائی جائیں تو وہ شخص خالص منافق ہے اور جس میں ان میں سے ایک عادت ہو تو اس میں نفاق کی ایک عادت ہے یہاں تک کہ وہ اس کو بھی چھوڑ دے وہ یہ ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب معاہدہ کرے تو دھوکہ دے اور جب جھگڑا کرے تو گالم گلوچ پر اتر آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27267]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27267، ترقيم محمد عوامة 26123)
ترقیم عوامۃ: 26124 ترقیم الشثری: -- 27268
٢٧٢٦٨ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قال عبد الله: (اعتبروا) (١) (المنافق) (٢) (بثلاث) (٣) : إذا حدث كذب، وإذا وعد (اخلف) (٤) [وإذا عاهد غدر (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ز]: (اعتبر).
(٢) في [ط]: (النافق).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [ز]: (خلف).
(٥) صحيح؛ أخرجه الطبراني (٩٠٧٥)، ووكيع في الزهد (٤٠٠)، والفريابي في صفة المنافق (١٠).
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم منافق میں تین باتوں کا اعتبار کرو۔ جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب معاملہ کرے تو دھوکہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27268]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27268، ترقيم محمد عوامة 26124)
ترقیم عوامۃ: 26125 ترقیم الشثری: -- 27269
٢٧٢٦٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن صبيح (بن عبد الله) (١) عن عبد الله بن عمرو قال: ثلاث من كن فيه فهو منافق: إذا حدث كذب وإذا وعد اخلف] (٢) ، وإذا اؤتمن خان، قال: وتلا هذه الآية: ﴿ومنهم من عاهد الله لئن آتانا ⦗٢١٦⦘ من فضله﴾ [التوبة: ٧٥] ، إلى قوله: ﴿نفاقا في قلوبهم﴾، إلى قوله: ﴿وبما كانوا يكذبون﴾ [التوبة: ٧٧] (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) مجهول؛ لجهالة صبيح بن عبد اللَّه، أخرجه ابن جرير في التفسير (١٠/ ١٩٢).
حضرت صبیح بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں جس میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا۔ جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: ”اور انہیں میں وہ لوگ بھی ہیں جنھوں نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اگر وہ اپنے فضل سے ہمں ی نوازے گا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اور یقینا نیک لوگوں میں شامل ہوجائیں گیں لیکن جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے نوازا تو اس میں بخل کرنے لگے اور منہ موڑ کر چل دئیے۔ نتیجہ یہ کہ اللہ نے سزا کے طور پر نفاق ان کے دلوں میں اس دن تک کے لئے جما دیا جس دن وہ اللہ سے جا کر ملیں گے، کیونکہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی اور کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27269]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27269، ترقيم محمد عوامة 26125)
ترقیم عوامۃ: 26126 ترقیم الشثری: -- 27270
٢٧٢٧٠ - حدثنا علي بن مسهر عن يزيد عن مجاهد قال: قال رسول الله ﷺ:"ثلاث من كن فيه فهو منافق: الذي إذا حدث كذب، [وإذا اؤتمن خان، وإذا وعد (اخلف) (١) ] (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (خلف).
(٢) في [جـ، ز]: (وإذا وعد أخلف، وإذا أوتمن خان).
(٣) مرسل ضعيف؛ مجاهد تابعي، ويزيد ضعيف.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا۔ وہ یہ ہیں کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو وہ خیانت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27270]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27270، ترقيم محمد عوامة 26126)
ترقیم عوامۃ: 26127 ترقیم الشثری: -- 27271
٢٧٢٧١ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ليث عن مجاهد قال: ثلاث من كن فيه فهو منافق وإن صام وصلى، وقال: (إني) (١) مسلم: إذا حدث كذب، وإذا اؤتمن خان، وإذا وعد اخلف.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أبو)، وفي [ح]: (أبي).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا اگرچہ وہ نماز پڑھے اور روزہ رکھے اور کہے کہ بیشک میں مسلمان ہوں، وہ یہ ہیں کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب امانت رکھوائی جائے تو وہ خیانت کرے اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27271]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27271، ترقيم محمد عوامة 26127)
ترقیم عوامۃ: 26128 ترقیم الشثری: -- 27272
٢٧٢٧٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن ميمون بن ابي شبيب عن المغيرة بن شعبة قال: قال رسول الله ﷺ:"من حدث (عني) (١) بحديث وهو يرى انه كذب فهو احد الكاذبين" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم في مقدمة صحيحه وأحمد (١٨٢١١)، والترمذي (٢٦٦٢)، وابن ماجه (٤١)، والطيالسي (٦٩٥)، وابن أبي الدنيا في المصرح (٥٣٣)، والبغوي في الجعديات (٥٤٣)، وهناد في الزهد (١٣٨٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٢٦)، وابن حبان في المجروحين (١/ ٧)، والخرائطي في مساوئ الأخلاق (١٦٦)، وابن عدي (١/ ٢٩)، وأبو نعيم في الحلية (٤/ ٣٧٨)، والخطيب في الجامع (٢/ ١٣٤)، والطبراني (٢٠/ [١٠٢١])، وابن عبد البر في التمهيد (١/ ٤١)، والبغوي في شرح السنة (١٢٣).
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص میری طرف سے کوئی حدیث بیان کرے اور وہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹا ہے، تو وہ دو میں سے ایک جھوٹا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27272]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27272، ترقيم محمد عوامة 26128)
ترقیم عوامۃ: 26129 ترقیم الشثری: -- 27273
٢٧٢٧٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن ابي ليلى [عن سمرة (بن جندب عن) (١) النبي ﷺ (قال) (٢) :"من حدث عني حديثا وهو يرى انه كذب فهو احد الكاذبين" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (قال قال) بدل ما بين القوسين.
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم في مقدمة صحيحه وأحمد (٢٠٢٢١)، وابن ماجه (٣٩)، وابن حبان (٢٩)، والطيالسي (٨٩٥)، والطبراني (٦٧٥٧)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٥٣٨)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٢٢)، وابن قانع (١/ ٣٠٦)، وابن عدي (١/ ٢٩)، والبيهقي في الدلائل (١/ ٣٣)، والخطيب (٤/ ١٦١)، وابن عبد البر في التمهيد (١/ ٤٠).
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص میری طرف سے کوئی حدیث بیان کرے اور وہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹا ہے، تو وہ دو میں سے ایک جھوٹا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27273]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27273، ترقيم محمد عوامة 26129)
ترقیم عوامۃ: 26130 ترقیم الشثری: -- 27274
٢٧٢٧٤ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن ابي ليلى] (١) عن الحكم عن عبد الرحمن ابن ابي ليلى عن علي عن النبي ﷺ بمثل حديث سمرة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [أ، ح، ط].
(٢) ضعيف؛ ابن أبي ليلى محمد بن عبد الرحمن سيئ الحفظ، أخرجه عبد اللَّه بن أحمد (٩٠٣)، وابن ماجه (٣٨)، والبزار (٦٢١)، وأبو نعيم في الحلية (٤/ ٣٥٦)، وابن الأعرابي (٨٩٢)، والخرائطي في مساوئ الأخلاق (١٦٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٢١).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27274، ترقيم محمد عوامة 26130)