مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
71. في السلام على النساء
عورتوں کو سلام کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26305 ترقیم الشثری: -- 27453
٢٧٤٥٣ - حدثنا ابو اسامة عن عمرو بن عثمان قال: رايت موسى بن طلحة مر على نسوة جلوس فسلم عليهن.
حضرت عمرو بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن طلحہ کو دیکھا کہ آپ بیٹھی ہوئی عورتوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27453، ترقيم محمد عوامة 26305)
ترقیم عوامۃ: 26306 ترقیم الشثری: -- 27454
٢٧٤٥٤ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن السلام على النساء فكرهه (حماد) (١) على الشابة والعجوز.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: زيادة (حماد).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد دونوں سے عورتوں کو سلام کرنے کے متعلق سوال کیا؟ تو حضرت حماد نے بوڑھی اور جوان عورتوں پر سلام کرنے کو مکروہ سمجھا اور حضرت حکم نے فرمایا: حضرت شریح ہر ایک کو سلام کیا کرتے تھے، میں نے پوچھا: عورتوں کو بھی؟ آپ نے فرمایا: ہر ایک کو سلام کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27454، ترقيم محمد عوامة 26306)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 27455
٢٧٤٥٥ - وقال الحكم: كان شريح يسلم على كل احد؟ قلت: النساء؟ قال: على كل احد.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27455، ترقيم محمد عوامة ---)