مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
182. من كان (يحب) (أن) يجيء بالحديث كما سمع ومن رخص في ذلك؟
جو شخص پسند کرتا ہے کہ وہ کیسے ہی حدیث کو بیان کرے جیسے اس نے سنی، اور جو اس بارے میں رخصت کے قائل ہیں
ترقیم عوامۃ: 26985 ترقیم الشثری: -- 28150
٢٨١٥٠ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا ابن عون قال: (كان ممن) (١) (يتبع) (٢) ان يحدث بالحديث كما سمع: (محمد) (٣) بن سيرين والقاسم بن محمد ورجاء بن حيوة، وكان ممن لا يتبع ذلك: الحسن وإبراهيم والشعبي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (من).
(٢) في [ط]: (يبتع).
(٣) سقط من: [أ، ح، هـ].
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین، حضرت قاسم بن محمد اور حضرت رجاء بن حیوہ ان لوگوں میں سے تھے جو اس بات کی کوشش کرتے تھے کہ وہ حدیث کو ویسے ہی بیان کریں جیسے انہوں نے سنی۔ اور حضرت حسن بصری، حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی ان لوگوں میں سے تھے جو اس بات کی کوشش نہیں کرتے تھے۔ حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے عر ض کیا: بیشک فلاں شخص اس بات کی کوشش نہیں کرتا کہ وہ حدیث کو ویسے ہی بیان کرے جیسے اس نے سنا۔ آپ نے فرمایا: اگر وہ ایسا کرلے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28150، ترقيم محمد عوامة 26985)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28151
٢٨١٥١ - قال ابن عون: فقلت لمحمد: إن فلانا لا يتبع ان يحدث بالحديث كما سمع، فقال: اما إنه لو اتبعه كان خيرا له.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28151، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 26986 ترقیم الشثری: -- 28152
٢٨١٥٢ - حدثنا مروان بن معاوية عن الاعمش عن عمارة عن ابي معمر انه كان يتبع اللحن في الحديث كي يجيء به كما سمع.
حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو معمر حدیث میں ہونے والی غلطی کے بعد صحیح الفاظ کو دہرا لیتے تھے تاکہ ویسے ہی بیان کرسکیں جیسے انہوں نے سنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28152، ترقيم محمد عوامة 26986)
ترقیم عوامۃ: 26987 ترقیم الشثری: -- 28153
٢٨١٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحسن والشعبي انهما كانا لا يريان باسا بتقديم الحديث وتاخيره، وكان ابن سيرين يتكلفه كما (سمع) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (سمعه).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت شعبی یہ دونوں حضرات حدیث کو مقدم اور مؤخر کردینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ اور حضرت ابن سیرین اس بات میں تکلیف کرتے تھے کہ حدیث کو جیسے سنا ویسے بیان کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28153، ترقيم محمد عوامة 26987)
ترقیم عوامۃ: 26988 ترقیم الشثری: -- 28154
٢٨١٥٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن إسماعيل بن امية قال: كنا نريد نافعا على إقامة اللحن في الحديث فيابى.
حضرت اسماعیل بن امیہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت نافع کے پاس حدیث میں غلطی پر ٹھہرنے کا ارادہ کیا تو آپ نے انکار کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28154، ترقيم محمد عوامة 26988)
ترقیم عوامۃ: 26989 ترقیم الشثری: -- 28155
٢٨١٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الاعمش قال: قلت لابي (الضحى) (١) : المصورين، قال: المصورين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، م]: (الضحا).
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابو الضحی سے پوچھا: المصورون الفاظ ہیں؟ آپ نے فرمایا: المصورین ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28155، ترقيم محمد عوامة 26989)
ترقیم عوامۃ: 26990 ترقیم الشثری: -- 28156
٢٨١٥٦ - حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: قلت له: اسمع اللحن في الحديث قال: اقمه.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے پوچھا: میں حدیث میں غلطی کو سنوں تو کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: اس کو درست کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28156، ترقيم محمد عوامة 26990)