مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
184. من كره الدف
جو دف بجانے کو مکروہ سمجھے
ترقیم عوامۃ: 26993 ترقیم الشثری: -- 28159
٢٨١٥٩ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد الله عن مغراء العبدي عن شريح انه سمع صوت دف فقال: إن الملائكة لا يدخلون بيتا فيه دف.
حضرت مغراء عبدی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے دف کی آواز سنی تو فرمایا: بیشک ملائکہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28159، ترقيم محمد عوامة 26993)
ترقیم عوامۃ: 26994 ترقیم الشثری: -- 28160
٢٨١٦٠ - حدثنا يحيى بن سعيد وابن مهدي عن سفيان عن عمران بن مسلم قال: قال لي خيثمة: اما سمعت سويدا يقول: لا تدخل الملائكة بيتا فيه دف.
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت خیثمہ نے مجھ سے فرمایا: کیا تم نے حضرت سوید کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ: ملائکہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28160، ترقيم محمد عوامة 26994)
ترقیم عوامۃ: 26995 ترقیم الشثری: -- 28161
٢٨١٦١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان اصحاب عبد الله يستقبلون الجواري في الازقة معهن الدفوف فيشقونها.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب گلیوں میں ان بچیوں کے پاس آتے تھے جن کے پاس دف ہوتی تھی اور یہ اس کو توڑ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28161، ترقيم محمد عوامة 26995)