🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

210. في الإسراف في النفقة
فضول خرچی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27129 ترقیم الشثری: -- 28297
٢٨٢٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم في قوله (تعالى) (١) : ﴿والذين إذا انفقوا لم يسرفوا ولم يقتروا وكان بين ذلك قواما﴾ [الفرقان: ٦٧] ، قال: لا يجيعهم ولا يعريهم، ولا (ينفق) (٢) نفقة يقول الناس: (إنه) (٣) اسرف فيها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز، م].
(٢) في [ط]: (ينفقون).
(٣) في [أ، ب، ز]: زيادة (إنه).

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اللہ رب العزت کے اس قول کے مطابق: ترجمہ: اور وہ لوگ جب خرچ ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ بخل کرتے ہیں اور ہوتا ہے ان کا خرچ کرنا ان دونوں کے درمیان اعتدال سے۔ آپ نے فرمایا: نہ وہ ان کو بھوکا رکھتے ہیں اور نہ ان کو لباس سے محروم کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے طور پر خرچ کرتے ہیں کہ لوگ کہنے لگے کہ اس نے اس معاملہ میں فضول خرچی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28297، ترقيم محمد عوامة 27129)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27130 ترقیم الشثری: -- 28298
٢٨٢٩٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن قيس عن (المنهال) (١) عن سعيد ابن جبير: ﴿وما انفقتم من شيء فهو يخلفه وهو خير الرازقين﴾ [سبا: ٣٩] ، فهو قال: في غير إسراف ولا تقتير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (المنها).
حضرت منھال فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے اللہ رب العزت کے اس قول کے مطابق: اور جو خرچ کردیتے ہو تم کوئی بھی چیز تو وہ اس کی جگہ اور دیتا ہے تم کو اور وہ سب سے بہتر رزق عطا فرمانے والا ہے۔ آپ نے فرمایا: یہ صورت اسراف اور کنجوسی کے علاوہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28298، ترقيم محمد عوامة 27130)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27131 ترقیم الشثری: -- 28299
٢٨٢٩٩ - حدثنا ابن إدريس عن الاعمش عن الحكم عن يحيى بن الجزار عن ابي (العبيدين) (١) انه سال ابن مسعود عن التبذير فقال: إنفاق المال في غير حقه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (السعدي).
(٢) صحيح؛ يحيى ثقة على الصحيح.

حضرت یحییٰ بن جزار فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العبید ین نے حضرت ابن مسعود سے فضول خرچی کے متعلق پوچھا: تو آپ نے فرمایا: مال کو حق کے علاوہ جگہ میں خرچ کرنا فضول خرچی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28299، ترقيم محمد عوامة 27131)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27132 ترقیم الشثری: -- 28300
٢٨٣٠٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن داود قال: قلت للحسن اشتري لامراتي في السنة طيبا بعشرين درهما: اسرف هذا؟ قال: ليس هذا بسرف.
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے پوچھا: کہ میں نے سال میں اپنی بیوی کے لیے بیس درہم کی خوشبو خریدی کیا یہ اسراف ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ اسراف نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28300]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28300، ترقيم محمد عوامة 27132)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27133 ترقیم الشثری: -- 28301
٢٨٣٠١ - حدثنا سفيان بن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس عن ابن عباس قال: البس ما شئت وكل ما شئت ما اخطاتك خلتان: سرف او مخيلة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (٢٠٥١٥)، وابن أبي حاتم في التفسير (٧٩٥٩)، وابن جرير (٨/ ١٦٢)، والبيهقي في الشعب (٦٥٧٢)، وابن حجر في تغليق التعليق (٥/ ٥٤).
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جو چاہو پہنو اور جو چاہو کھاؤ۔ لیکن دو عادتوں سے بچنا ایک فضول خرچی اور دوسری فخر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28301، ترقيم محمد عوامة 27133)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27134 ترقیم الشثری: -- 28302
٢٨٣٠٢ - حدثنا يعلى بن عبيد عن محمد بن سوقة عن (سعيد) (١) بن جبير قال: ساله رجل عن إضاعة المال، قال: ان يرزقك الله رزقا فتنفقه فيما حرم عليك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سعد).
حضرت محمد بن سوقہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سے کسی آدمی نے مال ضائع کرنے کے متعلق پوچھا؟ آپ نے فرمایا: مال ضائع کرنا یہ ہے کہ اللہ رب العزت تجھے رزق عطا کریں اور تم اس کو ان کاموں میں خرچ کرو جو اللہ نے تم پر حرام کیے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28302، ترقيم محمد عوامة 27134)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27135 ترقیم الشثری: -- 28303
٢٨٣٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام قال كعب: انفقوا لخلف ياتيكم.
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا: خرچ کرو، اس کا بدل تمہیں مل جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28303، ترقيم محمد عوامة 27135)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27136 ترقیم الشثری: -- 28304
٢٨٣٠٤ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا عفان عن سكين بن عبد العزيز عن الهجري عن ابي الاحوص عن (عبد الله) (٢) قال: قال رسول الله ﷺ:"ما عال من اقتصد" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (أبي عبد اللَّه).
(٣) ضعيف؛ لضعف إبراهيم الهجري، أخرجه أحمد (٤٢٩٦)، والشاشي (٧١٤)، والطبراني (١٠١١٨)، وابن أبي الدنيا في إصلاح المال (٣٤٨)، والقضاعي (٧٩٦)، والبيقهي في الشعب (٦٥٦٩)، وابن عدي (٣/ ٤٦٢).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے میانہ روی کی وہ محتاج نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28304، ترقيم محمد عوامة 27136)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27137 ترقیم الشثری: -- 28305
٢٨٣٠٥ - حدثنا وكيع عن يوسف عن ابي السرية عن الحسن قال: ليس في الطعام إسراف.
حضرت یوسف فرماتے ہیں کہ حضرت ابو السریہ بن حسن نے ارشاد فرمایا: کھانے میں اسراف نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28305، ترقيم محمد عوامة 27137)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27138 ترقیم الشثری: -- 28306
٢٨٣٠٦ - حدثنا جعفر بن عون عن ابي العميس عن زياد (مولى) (١) مصعب عن الحسن ان اصحاب رسول الله ﷺ سالوه: ما (نفقتنا) (٢) على اهلينا فقال:"ما انفقتم على اهليكم في غير إسراف ولا تقتير فهو في سبيل الله" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (مول)، وفي [ز]: (مولا).
(٢) في [هـ]: (أنفقنا).
(٣) مرسل، الحسن تابعي.

حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ جو ہم اپنے گھر والوں پر خرچ کرتے ہیں اس کی کیا حیثیت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مال تم اپنے گھر والوں پر بغیر اسراف اور بغیر کنجوسی کے خرچ کرتے ہو وہ اللہ کے راستہ میں شمار ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28306، ترقيم محمد عوامة 27138)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں