🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. الجائفة في الأعضاء
اعضاء میں سرایت کر جانے والے زخم کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27640 ترقیم الشثری: -- 28836
٢٨٨٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت قال: في كل نافذة في عضو من اليد والرجل مائة دينار (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.
حضرت زید بن ثابت کا ارشاد ہے کہ ہر اس زخم میں کہ جو ہاتھ یا پاؤں سے پار نکل جائے اس میں سو دینار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28836]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28836، ترقيم محمد عوامة 27640)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27641 ترقیم الشثری: -- 28837
٢٨٨٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: الجائفة في الفخذ (ديتها) (١) ثلث الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت ابراہیم نے فرمایا ہے کہ ران کے اندرونی زخم میں (یعنی جو گہرا ہونے کی وجہ سے اندر تک چلا گیا ہو) ران کی دیت کا تیسرا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28837]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28837، ترقيم محمد عوامة 27641)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27642 ترقیم الشثری: -- 28838
٢٨٨٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: كل نافذة في عضو فديتها ثلث دية ذلك العضو.
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ ہر اس زخم میں کہ کسی عضو کے پار ہوجائے تو اس میں اس عضو کی دیت کا تیسرا حصہ دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28838، ترقيم محمد عوامة 27642)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27643 ترقیم الشثری: -- 28839
٢٨٨٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: لكل (عظم) (١) جائفة، وكل عظم اجيف فجائفته من حساب ذلك العظم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط، هـ]: (عضو).
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ ہر ہڈی کے لیے اندرونی (گہرا) زخم ہے پس جس ہڈی کو بھی اندرونی زخم آیا اس کی دیت اس ہڈی کے حساب سے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28839]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28839، ترقيم محمد عوامة 27643)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27644 ترقیم الشثری: -- 28840
٢٨٨٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن الوليد بن ابي هشام عن ابي بكر بن محمد ابن عمرو بن حزم قال: قال عمر: كل رمية نافذة في عضو ففيها ثلث دية ذلك العضو (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو بكر بن حزم لم يدرك عمر.
حضرت عمر کا ارشاد ہے کہ اگر تیر بھی کسی عضو سے نکل جائے تو اس میں اس عضو کی دیت کا تیسرا حصہ دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28840، ترقيم محمد عوامة 27644)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں