مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. في جنين الأمة
باندی کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت
ترقیم عوامۃ: 27821 ترقیم الشثری: -- 29027
٢٩٠٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: جنين الامة عشرة دنانير.
حضرت سعید ابن مسیب کا ارشاد ہے کہ باندی کے جنین (یعنی اس بچہ میں جو ابھی پیٹ میں ہو کو ضائع کرنے پر) دس دینار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29027، ترقيم محمد عوامة 27821)
ترقیم عوامۃ: 27822 ترقیم الشثری: -- 29028
٢٩٠٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الخالق عن حماد قال: في جنين الامة حكم.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ باندی کے پیٹ میں موجود بچہ میں فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29028، ترقيم محمد عوامة 27822)
ترقیم عوامۃ: 27823 ترقیم الشثری: -- 29029
٢٩٠٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن اشعث عن الحسن قال: جنين الامة إذا (استهل) (١) فقيمته يوم (استهل) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أسهل).
(٢) في [ط]: (أسهل).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب بچہ پیدائش کے وقت چلائے تو اس کے اس چلانے کے دن کی قیمت کا حساب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29029، ترقيم محمد عوامة 27823)
ترقیم عوامۃ: 27824 ترقیم الشثری: -- 29030
٢٩٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن اشعث عن الحكم قال: كانوا ياخذون جنين الامة من جنين الحرة.
حضرت حکم کا ارشاد ہے کہ لوگ باندی کے بچہ کو آزاد عورت کے بچہ کے حکم میں لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29030، ترقيم محمد عوامة 27824)
ترقیم عوامۃ: 27825 ترقیم الشثری: -- 29031
٢٩٠٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم انه قال: في جنين الامة من ثمنها كنحو من جنين الحرة من ديتها: العشر ونصف العشر.
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ باندی کے پیٹ میں موجود بچے کا اعتبار باندی کی قیمت سے ہے اور آزاد عورت کے بچے کا اعتبار اس کی دیت سے ہے یعنی عشر اور نصف عشر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29031، ترقيم محمد عوامة 27825)
ترقیم عوامۃ: 27826 ترقیم الشثری: -- 29032
٢٩٠٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن ابي العلاء عن قتادة قال: إن وقع حيا فعليه ثمنه، وإن وقع ميتا فعليه (عشر) (١) (ثمن) (٢) (امه) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عشرة).
(٢) في [جـ، ط]: (عن)، وفي [ب]: (ثمنها).
(٣) سقط من: [ب].
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر بچہ زندہ پیدا ہوجائے تو اس میں اس کی قیمت ہے اور اگر مردہ پیدا ہوا تو اس میں اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29032، ترقيم محمد عوامة 27826)
ترقیم عوامۃ: 27827 ترقیم الشثری: -- 29033
٢٩٠٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في جنين الامة عشر ثمنها.
حضرت حسن سے مروی ہے کہ باندی کے پیٹ کے بچہ میں اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29033، ترقيم محمد عوامة 27827)
ترقیم عوامۃ: 27828 ترقیم الشثری: -- 29034
٢٩٠٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: عشر ثمنها.
حضرت حسن سے مروی ہے کہ اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29034، ترقيم محمد عوامة 27828)
ترقیم عوامۃ: 27829 ترقیم الشثری: -- 29035
٢٩٠٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: سمعت وكيعا يقول قال: سفيان ونحن (نقول) (١) : إن كان غلاما فنصف عشر قيمته، وإن كانت جارية فعشر قيمتها، لو كانت حية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تقول).
حضرت سفیان کا ارشاد ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ اگر جنین غلام ہو (یعنی لڑکا پیدا ہو) تو اس کی قیمت کا بیسواں حصہ دینا ہوگا اور اگر باندی (یعنی بچی پیدا ہو) تو اس کی قیمت کا دسواں حصہ دینا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29035، ترقيم محمد عوامة 27829)