🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

113. من قال: لا يقتل حتى (يؤدى) نصف الدية
جو شخص یوں کہے: اس آدمی کو قتل نہیں کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ آدمی دیت ادا کردے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28054 ترقیم الشثری: -- 29280
٢٩٢٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن سماك عن الشعبي قال: رفع إلى علي رجل قتل امراة فقال علي لاوليائها: إن شئتم فادوا نصف الدية واقتلوه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ سماك صدوق.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک آدمی کو پیش کیا گیا جس نے ایک عورت کو قتل کیا تھا اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے سرپرستوں سے فرمایا: اگر تم چاہو تو قاتل کے خاندان والوں کو آدھی دیت ادا کردو اور تم اسے قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29280]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29280، ترقيم محمد عوامة 28054)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28055 ترقیم الشثری: -- 29281
٢٩٢٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن عوف عن الحسن قال: لا يقتل الذكر بالانثى حتى (يؤدى) (١) نصف الدية إلى اهله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يؤدوا).
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: مرد کو عورت کے بدلے قصاصاً قتل نہیں کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ قاتل کے اہل کو آدھی دیت ادا کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29281]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29281، ترقيم محمد عوامة 28055)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28056 ترقیم الشثری: -- 29282
٢٩٢٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يعلى عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يقتل المراة قال: إن قتلوه ادوا نصف الدية وإن شاءوا قبلوا الدية.
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے اس آدمی کے بارے میں جس نے عورت کو قتل کردیا ہو، آپ نے یوں ارشاد فرمایا: اگر وہ اس کو قصاصاً قتل کردیں تو وہ آدھی دیت ادا کریں اور اگر عورت کے خاندان والے چاہیں تو دیت قبول کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29282]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29282، ترقيم محمد عوامة 28056)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں