🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

121. المجنون يجني الجناية
اس مجنوں کا بیان جو قابل سزا جرم کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28107 ترقیم الشثری: -- 29338
٢٩٣٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: ما اصاب المجنون في حال جنونه فعلى عاقلته، وما اصاب في حال إفاقته اقيد منه.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: مجنون جو جنایت جنون کی حالت میں کرے تو اس کا تاوان اس کے خاندان والوں پر لازم ہوگا اور جو جنایت اس نے افاقہ کی حالت میں کی تو اس سے قصاص لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29338، ترقيم محمد عوامة 28107)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28108 ترقیم الشثری: -- 29339
٢٩٣٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن انه قال: في المجنون والمغلوب على عقله والمعتوه والذي يصيبه في الشهر المرة والمرتين، قال: ⦗١٨٣⦘ إذا ذهب (عنه ذاك) (١) فصام وصلى وعقل واصاب شيئا فهو عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عنه ذلك)، وفي [ط، هـ]: (ذلك عنه).
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے مجنون، مغلوب العقل، ناسمجھ اور وہ شخص جس کو مہینہ میں ایک دو مرتبہ دورہ پڑتا ہو یوں ارشاد فرمایا: جب اس کی عقل چلی جائے پھر بھی وہ روزہ رکھے نماز پڑھے، بات کو سمجھے اور کسی کو نقصان پہنچائے تو اس کا تاوان اسی پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29339، ترقيم محمد عوامة 28108)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28109 ترقیم الشثری: -- 29340
٢٩٣٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن يحيى بن سعيد عن عمر بن عبد العزيز انه جعل جناية المجنون على العاقلة.
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مجنون کی جنایت اس کے خاندان والوں پر ڈالی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29340، ترقيم محمد عوامة 28109)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28110 ترقیم الشثری: -- 29341
٢٩٣٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا صخر بن جويرية عن نافع ان رجلا مجنونا في عهد ابن الزبير كان يفيق احيانا فلا يرى به (باس) (١) (ويعود) (٢) به وجعه، فبينما هو نائم مع ابن عمه إذ دخل البيت (بخنجر) (٣) فطعن ابن عمه فقتله، فقضى عبد الله بن الزبير ان يخلع من ماله ويدفع إلى اهل المقتول (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (بأسًا).
(٢) في [ح، ط، هـ]: (ويعدو).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (بحجر).
(٤) صحيح.

حضرت صخر بن جویریہ فرماتے ہیں کہ حضرت نافع نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابن زبیر کے زمانے میں ایک مجنون شخص تھا کبھی اس کو افاقہ ہوجاتا کہ کوئی تکلیف نہ ہوتی اور کبھی اس کی تکلیف واپس لوٹ آتی اس دوران کہ وہ اپنے چچا زاد کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ وہ کمرے میں خنجر لے کر داخل ہوا اور اپنے چچا زاد کے پیٹ میں گھونپ کر اسے قتل کردیا۔ اس پر حضرت عبداللہ بن زبیر نے بطور فیصلہ کے اس سے سارا مال چھین کر مقتول کے گھر والوں کو دلوا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29341، ترقيم محمد عوامة 28110)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں