🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

128. الرجل يقتل فيعفو بعض الأولياء
اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا گیا پس اس کے بعض اولیاء نے اس کا خون معاف کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28144 ترقیم الشثری: -- 29376
٢٩٣٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن زيد بن وهب قال: راى رجل مع امراته رجلا فقتلها، فرفع إلى عمر فوهب بعض إخوتها نصيبه له، فامر عمر سائرهم ان ياخذوا الدية (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن وھب نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو دیکھا تو اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ اس آدمی کو حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا تو اس عورت کے چند بھائیوں نے دیت میں سے اپنا حصہ اس شخص کو ھبہ کرد یا تو حضرت عمر نے ان سب کو دیت لینے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29376، ترقيم محمد عوامة 28144)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28145 ترقیم الشثری: -- 29377
٢٩٣٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم في رجل قتل رجلا متعمدا فعفا بعض الاولياء، فرفع ذلك إلى عمر فقال لعبد الله: قل فيها، فقال: انت احق ان تقول (١) يا امير المؤمنين، فقال عبد الله: إذا عفا بعض الاولياء فلا قود، يحط عنه (حصة) (٢) الذي عفا، (و) (٣) لهم بقية الدية، فقال عمر: (ذاك) (٤) الراي، ووافقت ما في نفسي (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (فيها).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بحصة).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [أ، ط، هـ]: (ذلك).
(٥) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر ولا ابن مسعود.

حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے کسی شخص کو عمداً قتل کردیا تو مقتول کے بعض سرپرستوں نے قاتل کو معاف کردیا پھر یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا آپ نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے کہا، آپ اس بارے میں کچھ فرمائیے حضرت عبداللہ نے فرمایا: اے امیر المومنین! ویسے آپ کچھ کہنے کے زیادہ حقدار ہیں پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا: جب بعض سرپرستوں نے قاتل کو معاف کردیا تو قصاص نہیں ہوگا اور مقتول کے ذمہ سے معاف کرنے والوں کا حصہ ختم کردیا جائے گا۔ اور ان لوگوں کو بقایا دیت ملے گی اور اس پر حضرت عمر نے فرمایا: یہ درست رائے ہے: اور تم نے میرے دل میں موجود بات کی موافقت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29377، ترقيم محمد عوامة 28145)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28146 ترقیم الشثری: -- 29378
٢٩٣٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيسى عن الشعبي قال: إذا عفا بعض الورثة (يتبع) (١) العفو من ذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (فوقع).

حضرت عیسیٰ فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: جب بعض ورثہ نے معاف کردیا تو اس معافی کی اتباع کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29378، ترقيم محمد عوامة 28146)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28147 ترقیم الشثری: -- 29379
٢٩٣٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن ابي عروبة عن قتادة عن عمر بن عبد العزيز انه قال: من عفا فلا نصيب له.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے معاف کردیا تو اسے کچھ حصہ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29379، ترقيم محمد عوامة 28147)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28148 ترقیم الشثری: -- 29380
٢٩٣٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن ابيه قال: إذا عفا بعض اولياء الدم فهي الدية.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: جب بعض سرپرستوں نے خون معاف کردیا تو دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29380، ترقيم محمد عوامة 28148)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28149 ترقیم الشثری: -- 29381
٢٩٣٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن اشعث عن الزهري قال: صاحب (العفو اولى بالدم) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الدم أولى بالعفو).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا: معاف کرنے والا خون کا زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29381، ترقيم محمد عوامة 28149)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں