مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
158. الصببي والرجل يجتمعان في قتل
اس بچہ اور آدمی کا بیان جو دونوں ایک قتل میں شریک ہوں
ترقیم عوامۃ: 28343 ترقیم الشثری: -- 29584
٢٩٥٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا اجتمع رجل وغلام على قتل رجل قتل الرجل، وعلى عاقلة الغلام الدية كاملة.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: جب کوئی آدمی اور لڑکا کسی آدمی کے قتل میں شریک ہوجائیں تو اس آدمی کو قتل کیا جائے گا اور لڑکے کے خاندان والوں پر کامل دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29584، ترقيم محمد عوامة 28343)
ترقیم عوامۃ: 28344 ترقیم الشثری: -- 29585
٢٩٥٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن جرير بن حازم قال: سئل حماد عن رجل وصبي قتلا رجلا عمدا قال: اما الرجل (يقتل) (١) ، واما الصبي فعلى (اوليائه) (٢) (حصته) (٣) من الدية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فيقتل).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [هـ]: (حصة).
حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے ایسے آدمی اور بچہ کے متعلق دریافت کیا گیا جس نے کسی آدمی کو جان بوجھ کر قتل کردیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: آدمی کو قتل کیا جائے گا اور بچہ کے اولیاء پر اس کے حصہ کی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29585، ترقيم محمد عوامة 28344)
ترقیم عوامۃ: 28345 ترقیم الشثری: -- 29586
٢٩٥٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد عن حماد عن إبراهيم قال: إذا اعانه من لا يقاد به فإنما هي دية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (سوء).
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب قتل میں ایسے شخص نے مدد کی جس سے قصاص نہیں لیا جاسکتا تو اس صورت میں دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29586، ترقيم محمد عوامة 28345)
ترقیم عوامۃ: 28346 ترقیم الشثری: -- 29587
٢٩٥٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: إذا اجتمع صبي وعبد على قتل فهي دية، (فإذا) (١) اجتمعا فضرب هذا بسيف وهذا بعصى فهو دية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (وإذا).
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب بچہ اور غلام کسی قتل میں شریک ہوگئے تو دیت ہوگی اور جب دونوں جمع ہوئے بایں طور کہ اس نے تلوار سے مارا اور اس نے لاٹھی سے تو بھی دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29587، ترقيم محمد عوامة 28346)
ترقیم عوامۃ: 28347 ترقیم الشثری: -- 29588
٢٩٥٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد قال: حدثنا هشام عن الحسن في القوم يقتلون عمدا وفيهم الصبي والمعتوه، قال: هي دية خطا على العاقلة.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ایسی قوم کے بارے میں میں جنہوں نے جان بوجھ کر قتل کردیا تھا بایں طور پر کہ ان میں بچہ اور مجنون بھی تھے۔ آپ نے فرمایا: اس صورت میں خاندان والوں پر قتل خطا کی دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29588، ترقيم محمد عوامة 28347)