🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

169. كيف يستحلفون في القسامة؟
قسامۃ میں کیسے قسم اٹھوائی جائے گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28401 ترقیم الشثری: -- 29648
٢٩٦٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لابن شهاب: القسامة في الدم على العلم ام على (البتة) (١) ، قال: على (البتة) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (البينة).
(٢) في [هـ]: (البينة).

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن شھاب سے دریافت کیا کہ خون میں قسم اٹھانا علم کی بنیاد پر ہوتا ہے یا قطعی طور پر؟ آپ نے فرمایا: قطعی طور پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29648]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29648، ترقيم محمد عوامة 28401)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28402 ترقیم الشثری: -- 29649
٢٩٦٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين عن شريح انه قال في القسامة: اوثمهم وانا اعلم؟ -يعني استحلفهم: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے قسامت کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ میں انہیں مجرم گردانوں گا حالانکہ میں جانتا ہوں یعنی میں ان سے قسم اٹھواؤں گا کہ نہ ہم نے قتل کیا ہے اور نہ ہمیں قاتل کا علم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29649]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29649، ترقيم محمد عوامة 28402)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28403 ترقیم الشثری: -- 29650
٢٩٦٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن الحسن بن (عبيد الله) (١) عن إبراهيم قال: يستحلف كل رجل منهم بالله: ما قتلت ولا علمت قاتلا، ثم (يديه) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (عبيد)، وفي [هـ]: (عمرو عن فضيل).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (يوديه).

حضرت حسن بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ان میں سے ہر آدمی سے یوں قسم اٹھوائی جائے گی: اللہ کی قسم میں نے قتل نہیں کیا اور نہ میں قاتل کو جانتا ہوں۔ پھر اس کی دیت ادا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29650]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29650، ترقيم محمد عوامة 28403)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28404 ترقیم الشثری: -- 29651
٢٩٦٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: وجد قتيل باليمين في (وادعة) (١) ، فرفع إلى عمر فاحلفهم بخمسين: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا، ثم وداه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وداعة).
(٢) منقطع.

حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: کہ یمن کے علاقہ وادعہ میں ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا پس یہ معاملہ حضرت عمر کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے ان میں سے پچاس آدمیوں سے یوں قسم اٹھوائی ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل معلوم ہے پھر آپ نے اس مقتول کی دیت ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29651]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29651، ترقيم محمد عوامة 28404)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28405 ترقیم الشثری: -- 29652
٢٩٦٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن هشام عن الحسن قال: يستحلف عن القسامة بالله: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: قسامت میں یوں اللہ کی قسم اٹھوائی جائے گی، ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل معلوم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29652]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29652، ترقيم محمد عوامة 28405)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28406 ترقیم الشثری: -- 29653
٢٩٦٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن ومحمد ان شريحا استحلفهم بالله: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا.
حضرت حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ان لوگوں سے یوں قسم اٹھوائی: اللہ کی قسم ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل کا علم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29653]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29653، ترقيم محمد عوامة 28406)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں