🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

218. قوله (تعالى): ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾
اللہ رب العزت کے قول: وان کان من قوم بینکم وبینھم میثاق کی تفسیر کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28579 ترقیم الشثری: -- 29848
٢٩٨٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن سماك عن عكرمة.
حضرت عکرمہ اور حضرت ابراہیم نے آیت: اگر مقتول ہو ایسی قوم میں سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو اس کی تفسیر یوں بیان فرمائی: وہ آدمی جو دارالحرب میں اسلام لایا پھر ایک آدمی نے اسے قتل کردیا: تو اس پر دیت نہیں ہوگی اور اس پر کفارہ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29848، ترقيم محمد عوامة 28579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29849
٢٩٨٤٩ - (وعن) (١) مغيرة عن إبراهيم ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾ [النساء: ٩٢] ، قالا: الرجل يسلم في دار الحرب، فيقتله الرجل: ليس عليه الدية وعليه الكفارة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (و)، وفي [أ، ب، ط]: (عن).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29849، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28580 ترقیم الشثری: -- 29850
٢٩٨٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في قوله (تعالى) (١) : ﴿ومن قتل مؤمنا خطا فتحرير رقبة مؤمنة ودية مسلمة إلى اهله﴾ وإذا قتل المسلم فهذا له ولورثته المسلمين، ﴿فإن كان من قوم عدو لكم وهو مؤمن﴾ الرجل (المسلم) (٢) يقتل وقومه مشركون، ليس بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد (فعليه تحرير رقبة ⦗٣٠٧⦘ مؤمنة) وان قتل (مسلم) (٣) من قوم مشركين بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد [فعليه تحرير رقبة مؤمنة، ويؤدي ديته إلى قومه الذين بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد] (٤) . فيكون ميراثه للمسلمين، ويكون عقله (لقومه المشركين) (٥) الذين بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد، فيرث المسلمون ميراثه، ويكون عقله (لقومه) (٦) ؛ لانهم يعقلون عنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقطة من: [أ، ب، جـ، ك، م].
(٢) سقط من [هـ].
(٣) في [جـ، ك، م]: (مسلمًا).
(٤) سقط من [هـ، ط]: ما بين القوسين.
(٥) في [أ، ط، هـ]: (للمشركين).
(٦) في [هـ]: (لقوم).

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت کے قول: اور جس نے قتل کردیا کسی مومن کو غلطی سے تو آزاد کرے ایک مومن غلام اور مقتول بہا اد کیا جائے مقتول کے وارثوں کو اس آیت کے بارے میں حضرت ابراہیم نے فرمایا: جب مسلمان کو قتل کردیا جائے تو یہ حکم اس کے لیے اور اس کے مسلمان ورثاء کے لیے ہے اور آیت اور پھر مقتول اگر ایسی قوم میں سے ہو جو قوم تمہاری دشمن اور وہ مومن ہو۔ اس آیت کے بارے میں آپ نے فرمایا: وہ مسلمان آدمی جو قتل کردے اس حال میں کہ اس کی قوم مشرک ہو ان کے اور رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان کوئی معاہدہ نہ ہو تو اس پر ایک مسلمان غلام آزاد کرنا لازم ہے اور اگر اس نے کسی مسلمان کو قتل کردیا جس کا تعلق مشرکوں کی قوم سے تھا اور اس قوم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا تو اس پر ایک مسلمان غلام کا آزاد کرنا ضروری ہے اور اس کی دیت ادا کی جائے گی اس قوم کو جس کے درمیان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا اور اس کی وراثت مسلمانوں کے لیے ہوگی۔ اور اس کی دیت اس مشرک قوم کے لیے ہوگی جس کے درمیان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا۔ پس مسلمان اس کی وراثت کے وارث ہوں گے اور اس کی دیت اس کی قوم کے لیے ہوگی اس لیے کہ وہ ہی اس کی طرف سے دیت ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29850، ترقيم محمد عوامة 28580)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28581 ترقیم الشثری: -- 29851
٢٩٨٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عيسى بن (١) مغيرة عن الشعبي في قوله: ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾ قال: من اهل العهد وليس بمؤمن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
حضرت عیسیٰ بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے اللہ رب العزت کے قول: اور اگر مقتول ایسی قوم میں سے ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو۔ اس آیت کے بارے میں آپ نے ارشاد فرمایا: وہ معاہدہ کنندگان میں سے ہو اور مسلمان نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29851، ترقيم محمد عوامة 28581)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28582 ترقیم الشثری: -- 29852
٢٩٨٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (معاوية) (١) بن هشام قال: حدثنا عمار ابن (رزيق) (٢) عن عطاء بن السائب عن ابي يحيى عن ابن عباس ﴿فإن كان من قوم عدو لكم وهو مؤمن﴾ قال: كان الرجل ياتي النبي ﵇ (٣) فيسلم، ثم يرجع إلى قومه فيكون فيهم وهم مشركون، فيصيبه المسلمون خطا في سرية او غزاة، فيعتق الذي يصيبه رقبة ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾ قال: هو الرجل يكون معاهدا -ويكون قومه اهل عهد- فيسلم إليهم الدية، ويعتق الذي اصابه رقبة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (أبو معاوية).
(٢) في [ك]: (رزيق).
(٣) في [جـ]: ﷺ.
(٤) ضعيف؛ عطاء اختلط.

حضرت ابو یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت: { فَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَکُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِیرُ رَقَبَۃٍ مُؤْمِنَۃٍ } کے بارے میں فرمایا: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا کرتا تھا، اس نے اسلام قبول کرلیا وہ اپنی قوم کی طرف لوٹ گیا۔ پس وہ اپنی قوم میں تھا اور اس کی قوم مشرک تھی کہ مسلمانوں نے کسی سریہ یا غزوہ میں غلطی سے اس کو قتل کردیا تو اس کو مارنے والے نے ایک غلام آزاد کردیا اور آیت: { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے بارے میں آپٖٖ نے فرمایا: وہ آدمی حلیف تھا اور اس کی قو م سے معاہدہ تھا ان کو دیت ادا کی گئی اور اس کو مارنے والے نے ایک غلام آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29852، ترقيم محمد عوامة 28582)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں