مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
50. في الرجل يسرق الصبي والمملوك
اس آدمی کا بیان جو بچہ اور غلام چوری کرتا ہو
ترقیم عوامۃ: 28978 ترقیم الشثری: -- 30277
٣٠٢٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن مبارك عن سعيد بن ابي ايوب ⦗٤٠٠⦘ عن معروف بن سويد ان قوما كانوا يسرقون (رقيق) (١) الناس بإفريقية، فقال علي ابن (رباح) (٢) : ليس عليهم قطع، قد كان هذا على عهد عمر بن الخطاب فلم ير عليهم قطعا، وقال: هؤلاء خلابون (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رفيق).
(٢) في [ط]: (مبارك).
(٣) منقطع؛ علي بن رباح لهم يدرك عمر.
حضرت معروف بن سوید فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ افریقہ سے لوگوں کے غلام چوری کرتے تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ بن رباح نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی تحقیق یہ حضرت عمر بن خطاب کے زمانے کی بات ہے۔ تو آپ نے بھی ان پر ہاتھ کاٹنے کی سزا کی رائے نہیں رکھی اور فرمایا: یہ لوگ چالاک وحیلہ باز ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30277]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30277، ترقيم محمد عوامة 28978)
ترقیم عوامۃ: 28979 ترقیم الشثری: -- 30278
٣٠٢٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عمرو (عن الحسن) (١) قال: من سرق (صغيرا) (٢) (قطع) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (صبيًا).
(٣) في [ك]: (أقطع).
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا، جو کسی چھوٹے بچہ کو چوری کرلے تو اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30278، ترقيم محمد عوامة 28979)
ترقیم عوامۃ: 28980 ترقیم الشثری: -- 30279
٣٠٢٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري في الذي يسرق الصبيان والاعاجم: (تقطع) (١) يده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يقطع).
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو بچوں اور عجمیوں کو چوری کرتا تھا۔ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30279]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30279، ترقيم محمد عوامة 28980)
ترقیم عوامۃ: 28981 ترقیم الشثری: -- 30280
٣٠٢٨٠ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني معن او معمر عن ابن شهاب قال: سالته عن رجل سرق عبدا اعجميا؟ قال: تقطع يده] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت معن یا حضرت معمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن شھاب سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جس نے عجمی غلام چوری کیا تھا: اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30280]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30280، ترقيم محمد عوامة 28981)
ترقیم عوامۃ: 28982 ترقیم الشثری: -- 30281
٣٠٢٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرت ان عمر بن الخطاب قطع رجلا في غلام سرقه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معضل؛ ابن جريج لهم يدرك عمر.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک لڑکے کے معاملے میں ایک آدمی کا ہاتھ کاٹ دیا جسے اس نے چوری کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30281]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30281، ترقيم محمد عوامة 28982)