مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
58. باب في السكران يسرق، (يقطع) أم لا؟
یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 29022 ترقیم الشثری: -- 30321
٣٠٣٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن برد عن مكحول والزهري قالا: يجوز طلاق السكران، ويقطع إن سرق.
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول اور حضرت زھری نے فرمایا: نشہ میں مدہوش شخص کا طلاق دینا جائز ہے اور اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا اگر وہ چوری کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30321، ترقيم محمد عوامة 29022)
ترقیم عوامۃ: 29023 ترقیم الشثری: -- 30322
٣٠٣٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حنظلة بن ابي (سفيان) (١) عن القاسم سئل عن السكران يسرق، فقال: إن كان يعرف بالسرقة قبل ذلك فاقطعه وإلا فلا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (سعيد).
حضرت حنظلہ بن ابو سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے چوری کی تھی؟ آپ نے فرمایا: اگر وہ اس سے پہلے چوری کے معاملے میں مشہور ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دو وگرنہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30322، ترقيم محمد عوامة 29023)
ترقیم عوامۃ: 29024 ترقیم الشثری: -- 30323
٣٠٣٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن سالم عن الشعبي في النشوان (١) : يقطع إن سرق، ويؤخذ (لجناياته) (٢) كلها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (أن).
(٢) في [أ، هـ]: (لجنايته).
حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ابتدائی نشہ والے کے بارے میں مروی ہے کہ اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ اور اس کو تمام جنایات میں پکڑا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30323، ترقيم محمد عوامة 29024)
ترقیم عوامۃ: 29025 ترقیم الشثری: -- 30324
٣٠٣٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن الزهري في السكران: (إن) (١) (اعتق) (٢) او طلق جاز عليه، واقيم عليه الحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (إذا)، وفي [ك]: (إذ).
(٢) في [ط]: (عتق).
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے نشہ میں مدہوش آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جب وہ آزاد کرلے یا طلاق دے تو اس کو مانا جائے گا اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30324، ترقيم محمد عوامة 29025)
ترقیم عوامۃ: 29026 ترقیم الشثری: -- 30325
٣٠٣٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إن سرق قطع، وإن قتل قتل.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے اور اگر وہ قتل کرے تو اسے بھی قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30325، ترقيم محمد عوامة 29026)
ترقیم عوامۃ: 29027 ترقیم الشثری: -- 30326
٣٠٣٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما تكلم به السكران من شيء اقيم عليه.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: نشہ میں مدہوش آدمی قابل حد بات کرے تو اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30326، ترقيم محمد عوامة 29027)
ترقیم عوامۃ: 29028 ترقیم الشثری: -- 30327
٣٠٣٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إن سرق قطع.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین نے ارشاد فرمایا: اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30327]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30327، ترقيم محمد عوامة 29028)