مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
109. في قول (تعالى): ﴿وليشهد عذابهما طائفة من المؤمنين﴾
اللہ رب العزت کے قول (وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ) کی تفسیر کا بیان
ترقیم عوامۃ: 29317 ترقیم الشثری: -- 30633
٣٠٦٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن ابي نجيح عن مجاهد: ﴿وليشهد عذابهما طائفة من المؤمنين﴾ [النور: ٢] ، قال: (ادناه) (١) رجل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أدناها).
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد سے آیت ”اور چاہیے کہ ان کی سزا کا مشاہدہ کرے مومنوں کا ایک گروہ۔“ کی تفسیر میں مروی ہے آپ نے فرمایا: کم از کم ایک آدمی ہو، اور حضرت عطاء نے فرمایا: دو آدمی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30633، ترقيم محمد عوامة 29317)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30634
٣٠٦٣٤ - وقال عطاء: رجلان.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30634، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29318 ترقیم الشثری: -- 30635
٣٠٦٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن: ﴿وليشهد عذابهما طائفة من المؤمنين﴾ قال: عشرة.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے آیت { وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ } کی تفسیر یوں مروی ہے آپ نے فرمایا: دس افراد ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30635، ترقيم محمد عوامة 29318)
ترقیم عوامۃ: 29319 ترقیم الشثری: -- 30636
٣٠٦٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: ثلاثة فصاعدا.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: تین یا اس سے زائد ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30636، ترقيم محمد عوامة 29319)
ترقیم عوامۃ: 29320 ترقیم الشثری: -- 30637
٣٠٦٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن اشعث عن ابيه قال: شهدت (ابا برزة) (١) ضرب امة له فجرت، وعليها ملحفة قد جللت (بها) (٢) وعنده طائفة من الناس ثم قال: ﴿وليشهد عذابهما طائفة من المؤمنين﴾ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (أبا بردة).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) مجهول؛ لجهالة والد الأشعث.
حضرت اشعث کے والد حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا۔ آپ نے اپنی ایک باندی کو کوڑے مارے جس نے زنا کیا تھا۔ درآنحالیکہ اس نے چادر پہنی ہوئی تھی جس نے اس کو ڈھانپا ہوا تھا۔ اور آپ کے پاس لوگوں کا ایک گروہ تھا پھر آپ نے آیت پڑھی: ترجمہ:۔ اور چاہیے کہ مشاہدہ کرے ان کی سزا کا مسلمانوں کا ایک گروہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30637، ترقيم محمد عوامة 29320)
ترقیم عوامۃ: 29321 ترقیم الشثری: -- 30638
٣٠٦٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن موسى بن عبيدة عن محمد ابن كعب قال: سمعته يقول ﴿إن (يعف) (١) عن طائفة منكم﴾ [التوبة: ٦٦] ، قال: كان رجل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا قرأ الجمهور، وقرأ عاصم (نعف) وهي كذلك في: [ط، هـ].
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن کعب کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آیت: ترجمہ:۔ اگر معاف کر بھی دیا جائے تم میں سے ایک گروہ کو۔ آپ نے فرمایا: و ہ ایک آدمی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30638، ترقيم محمد عوامة 29321)