مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
132. في رجل طلق امرأته ثم قذفها: ما عليه؟
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29449 ترقیم الشثری: -- 30775
٣٠٧٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن ابي عوانة عن ابي بشر عن عمرو بن هرم عن جابر بن زيد عن ابن عباس في رجل طلق امراته واحدة ثم قذفها قال: يجلد الحد ليس كمن لم يطلق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا ہو آپ نے فرمایا: اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔ وہ ایسا نہیں ہوگا جیسا کہ اس نے طلاق نہیں دی۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ لعان کرسکتا ہے جبکہ رجوع کرنے کا مالک ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30775، ترقيم محمد عوامة 29449)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30776
٣٠٧٧٦ - وقال ابن (عمر) (١) : (يلاعن) (٢) إذا كان يملك الرجعة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (عمرو).
(٢) في [أ، ب، ط]: (تلاعن).
(٣) صحيح.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30776، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29450 ترقیم الشثری: -- 30777
٣٠٧٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا طلق الرجل امراته ثلاثا ثم قذفها قال: يجلد الحد، إلا ان تكون حاملا فإن (كانت) (١) حاملا لاعنها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (كان).
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اشاد فرمایا: جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا تو اس شخص پر حد قذف لگائی جائے گی مگر یہ کہ وہ حاملہ ہو پس اگر وہ حاملہ ہوئی تو وہ اس سے لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30777، ترقيم محمد عوامة 29450)
ترقیم عوامۃ: 29451 ترقیم الشثری: -- 30778
٣٠٧٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم في رجل طلق امراته ثلاثا وهي حبلى، ثم انتفى (مما) (١) في بطنها قال: يجلد، ويلزق به الولد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ما).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو حاملہ ہونے کی حالت میں تین طلاقیں دے دیں پھر اس نے اس کے پیٹ میں موجود بچہ کی بھی نفی کردی آپ نے فرمایا: اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30778، ترقيم محمد عوامة 29451)
ترقیم عوامۃ: 29452 ترقیم الشثری: -- 30779
٣٠٧٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا طلق ثلاثا ثم انتفى من ولده وهو لا يملك الرجعة (جلد) (١) والزق به الولد، وإذا انتفى من ولده وهو يملك الرجعة لاعن ونفي عنه الولد، وإن كان (لم) (٢) (يقر به) (٣) قط.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [جـ]: (يفر به).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک نہ ہو تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ اور جب اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک ہو تو وہ لعان کرے گا اور اس بچہ کی اس سے نفی کردی جائے گی اگرچہ اس نے ہرگز بھی اس کا اقرار نہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30779، ترقيم محمد عوامة 29452)
ترقیم عوامۃ: 29453 ترقیم الشثری: -- 30780
٣٠٧٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي في رجل طلق امراته طلاقا بائنا، فادعت حملا (فانتفى) (١) منه (قال) (٢) : يلاعنها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (فانتفت).
(٢) في [أ، ب، ط]: (فلا).
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جس نے اپنی بیو ی کو طلاق بائنہ دے دی تھی پس اس عورت نے حمل کا دعویٰ کیا تو اس نے اس بچہ کی نفی کردی آپ نے فرمایا: وہ اس سے لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30780، ترقيم محمد عوامة 29453)
ترقیم عوامۃ: 29454 ترقیم الشثری: -- 30781
٣٠٧٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن الشعبي انه ⦗٨⦘ سئل عن (رجل) (٢) طلق امراته ثلاثا فجاءت (٣) بحمل فانتفى منه، قال: فقال: يلاعن، قال: فقال الحارث: يا ابا عمرو، إن الله قال في كتابه: ﴿والذين يرمون ازواجهم﴾ [النور: ٦] ، افتراها له زوجة؟ قال (٤) : فقال الشعبي: إني لاستحي إذا رايت الحق الا (ارجع) (٥) إليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (هشام).
(٢) في [ب]: (رطل).
(٣) في [ط، هـ]: زيادة (منه).
(٤) في [هـ]: زيادة (نعم قال).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (رجعت).
حضرت مغیرہ فرماتے ہں ل کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ پھر وہ حاملہ ہو کر آئی اور اس نے حمل کی نفی کردی؟ آپ نے فرمایا: وہ لعان کرے گا راوی کہتے ہیں حضرت حارث نے فرمایا: اے ابو عمر! یقینا اللہ رب العزت نے اپنی کتاب میں یوں فرمایا ہے! وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں کیا اس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی ہے؟ اس پر حضرت شعبی نے فرمایا: بیشک مجھے حیا آتی ہے کہ جب میں حق بات کو پہچان لوں اور اس کی طرف رجوع نہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30781، ترقيم محمد عوامة 29454)
ترقیم عوامۃ: 29455 ترقیم الشثری: -- 30782
٣٠٧٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن الشيباني عن الحكم وحماد عن إبراهيم: في الرجل يطلق امراته طلاقا بائنا ثم يقذفها، قال: يضرب.
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے دی ہ پھر وہ اس پر تہمت لگائے آپ نے فرمایا: اس کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30782، ترقيم محمد عوامة 29455)
ترقیم عوامۃ: 29456 ترقیم الشثری: -- 30783
٣٠٧٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عثمان بن عثمان القرشي عن عثمان (البتي) (١) قال: كان القاسم بن محمد يقول في رجل طلق امراته ثم قال لها: زنيت وانت امراتي، قال: يلاعن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، ك، هـ]: (الليثي).
حضرت عثمان بتی فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد ایک آدمی کے بارے میں فرمایا کرتے تھے۔ جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی پھر اس نے اس سے کہا: تو نے زنا کیا حالانکہ تو میری بیوی ہے۔ آپ نے فرمایا: وہ لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30783، ترقيم محمد عوامة 29456)