🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

152. في الرجل المتهم يوجد معه المتاع
اس تہمت لگائے آدمی کے بیان میں جس کے پاس سامان پایا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29525 ترقیم الشثری: -- 30856
٣٠٨٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: إن وجدت سرقة مع رجل سوء يتهم؟ فقال: ابتعتها، فلم (يعين) (١) ممن ابتاعها منه، او قال: وجدتها، لم يقطع ولم يعاقب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (ينفذ).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: اگر چوری شدہ مال ایسے برے آدمی کے پاس پایا گیا جو تہمت یافتہ تھا اور وہ یوں کہے: میں نے اسے خریدا ہے اور وہ معین نہیں کر رہا ہے کہ اس شخص کو جس سے اس نے خریدا ہے، یا وہ یوں کہے: مجھے یہ ملا ہے تو اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا اور نہ اسے سزا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30856، ترقيم محمد عوامة 29525)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29526 ترقیم الشثری: -- 30857
٣٠٨٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: كتب عمر بن عبد العزيز (بكتاب) (١) قراته: إذا وجد المتاع مع الرجل (المتهم) (٢) فقال: ⦗٢٦⦘ (ابتعته) (٣) فلم (ينفذه) (٤) فاشدده في السجن وثاقا، ولا تخله بكلام احد حتى ياتي فيه امر الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (كتاب).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط]: (ابتعته).
(٤) في [هـ]: (يقطعه)، وفي [ح]: (ينقذه)، وعند عبد الرزاق (١٨٨٩٨): (صفده)، وسقط من المحلى ١١/ ١٣٢.

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک خط لکھا تھا میں نے اسے پڑھا: جب سامان تہمت زدہ آدمی کے پاس پایا جائے اور وہ کہے: میں نے اسے خریدا ہے، لیکن اسے استعمال نہیں کیا۔ اسے قید خانے میں ڈال دیا جائے گا اور اس کے ساتھ کسی کے کلام کو درست قرار نہ دو۔ یہاں تک کہ اللہ حقیقت کو آشکارا کر دے۔ میں نے بات کا ذکر حضرت عطاء سے کیا تو انہوں نے اسے عجیب قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30857، ترقيم محمد عوامة 29526)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30858
٣٠٨٥٨ - قال: فذكرت ذلك لعطاء فانكره.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30858، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں