🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

182. في الرجل يقذف ويدعي بينة غيبا
اس آدمی کے بیان میں جو تہمت لگائے اور غائب بینہ کا دعوے کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29644 ترقیم الشثری: -- 30984
٣٠٩٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن جويبر عن الضحاك في رجل قذف (امراة) (١) ثم ادعى شهودا غيبا قال: لا يؤجل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (امرأته).
حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی پھر اس نے غائب گواہی کا دعویٰ کیا۔ آپ نے فرمایا اسے مہلت نہیں دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30984، ترقيم محمد عوامة 29644)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29645 ترقیم الشثری: -- 30985
٣٠٩٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي (علاثة) (١) محمد بن عبد الله (العقيلي) (٢) (قال) (٣) : قذف رجل رجلا فرفعه إلى عمر بن عبد العزيز، فادعى ⦗٥٩⦘ القاذف البينة على ما قال له: بارمينية -يعني غيبا- فقال عمر بن عبد العزيز: الحد لا يؤخر، لكن إن جئت ببينة قبلت شهادتهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (غلامة).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت ابو علاثہ محمد بن عبداللہ عقیلی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی پر تہمت لگائی۔ سو اس شخص کو حضرت عمر بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کردیا گیا، پس تہمت لگانے والے نے بینہ کے متعلق دعویٰ کیا کہ ایک شخص نے اسے آرمینیہ میں بتلایا تھا یعنی وہ غائب ہے۔ اس پر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا: حد کو مؤخر نہیں کیا جاسکتا، لیکن اگر تم بینہ لے آئے تو میں ان کی گواہی قبول کرلوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30985، ترقيم محمد عوامة 29645)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29646 ترقیم الشثری: -- 30986
٣٠٩٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد عن بكر ان رجلا قذف رجلا فرفعه (إلى) (١) عمر بن الخطاب فاراد ان يجلده، فقال: انا اقيم البينة، فتركه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) منقطع؛ بكر لم يدرك عمر.

حضرت بکر فرماتے ہیں کہ بیشک ایک شخص نے کسی آدمی پر تہمت لگائی تو اس کو حضرت عمر بن خطاب کے سامنے پیش کیا گیا۔ پس آپ نے اسے کوڑے مارنے کا ارادہ کیا تو وہ کہنے لگا: میں بینہ قائم کر دوں گا پس آپ نے اسے چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30986، ترقيم محمد عوامة 29646)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں