🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

74. ما دعا به النبي ﷺ يوم بدر ويوم حنين
جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر اور غزوہ حنین کے موقع پر مانگی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30199 ترقیم الشثری: -- 31562
٣١٥٦٢ - حدثنا قراد ابو نوح حدثنا عكرمة بن عمار حدثنا سماك الحنفي قال: ابو زميل (١) حدثني ابن عباس قال: حدثني عمر بن الخطاب قال: لما كان يوم بدر (استقبل) (٢) النبي ﷺ القبلة ثم مد يده ثم قال:"اللهم انجز لي ما وعدتني، اللهم ⦗٢٧٧⦘ ائتني ما وعدتني، اللهم إنك (إن) (٣) تهلك هذه العصابة من اهل الإسلام فلا تعبد في الارض ابدا"، فما زال يستغيث ربه ويدعو حتى سقط رداؤه فانزل الله ﷿: ﴿إذ تستغيثون ربكم فاستجاب لكم اني ممدكم بالف من الملائكة مردفين﴾ (٤) [الانفال: ٩] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سماك هو أبو زميل.
(٢) في [ك]: (أتيته قبل).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٦٣)، وأحمد (٢٠٨)، وسيأتي ١٤/ ٣٦٥.

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے مجھے بیان کیا: غزوہ بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبلہ رخ ہوئے، اپنے ہاتھ پھیلائے اور یہ دعا مانگی: اے اللہ! جو تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے تو وہ مجھے عطا فرما۔ اے اللہ! اگر آپ نے اہل اسلام کی اس جماعت کو ہلاک کردیا۔ تو پھر کبھی بھی زمین میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل اپنے رب سے فریاد کرتے رہے، اور اس سے دعا مانگتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار زمین پر گرگئی۔ تو پھر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ترجمہ: جب تم فریاد کر رہے تھے اپنے رب سے تو اس نے تمہاری فریاد سن لی، (اور فرمایا ہے) بیشک میں مدد دوں گا تمہیں ایک ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے لگاتار آتے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31562، ترقيم محمد عوامة 30199)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30200 ترقیم الشثری: -- 31563
٣١٥٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن انس قال: كان (من دعاء) (١) النبي ﷺ يوم حنين (٢) :"اللهم إنك إن تشاء لا تعبد بعد اليوم" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (يقول).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٢٢٠)، والخطيب ٣/ ٣٩٤، وبنحوه مسلم (١٧٤٣).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ حنین کے دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا یوں تھی: اے اللہ! اگر تو چاہے کہ آج کے دن کے بعد تیری عبادت نہ کی جائے۔ (لہٰذا مدد فرما) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31563، ترقيم محمد عوامة 30200)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں