🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

102. ما يدعو به الرجل في قنوت الوتر
آدمی قنوت وتر میں یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30323 ترقیم الشثری: -- 31686
٣١٦٨٦ - حدثنا شريك (بن) (١) عبد الله عن ابي إسحاق عن (بريد) (٢) بن ابي مريم عن ابي الحوراء عن الحسن بن علي قال: علمني (جدي) (٣) كلمات اقولهن في قنوت الوتر:"اللهم اهدني فيمن هديت، وعافني فيمن عافيت، وتولني فيمن توليت، (و) (٤) قني شر ما قضيت، وبارك لي فيما اعطيت، إنك تقضي ولا يقضى عليك، فإنه لا يذل من واليت (٥) ، تباركت وتعاليت" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن).
(٢) في [ط]: (يزيد).
(٣) في [ط]: (جدية).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) في [هـ]: زيادة (سبحانك ربنا).
(٦) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه أحمد (١٧١٨)، وأبو داود (١٤٢٥)، والترمذي (٤٦٤)، وابن ماجه (١١٧٨)، والنسائي ٣/ ٢٤٨، وابن خزيمة (١٠٩٥)، وابن حبان (٧٢٢)، والحاكم ٣/ ١٧٢، وعبد الرزاق (٤٩٨٥)، والطيالسي (١١٧٩)، وأبو يعلى (٦٧٦٥)، والدارمي (١٥٩٢)، وابن أبي عاصم في السنة (٣٧٤)، وابن الجارود (٢٧٣)، والطبراني (٢٧٠١)، والبيهقي ٢/ ٢٠٩، والبغوي (٦٤٠).

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے نانا نے مجھے کچھ کلمات سکھائے ہیں جن کو میں قنوت وتر میں پڑھتا ہوں! اے اللہ! جن لوگوں کو تو نے راہ راست پر لگا یا ہے ان کے ساتھ تو مجھے بھی راہ راست پر لگا دے۔ اور جن کو تو نے عافیت نصیب فرمائی ان لوگوں کے ساتھ مجھے بھی عافیت نصیب فرما دے اور جن کا تو کار ساز بنا ان کے ساتھ میرا بھی کارساز بن جا۔ اور جو فیصلہ تو فرما چکا اس کے شر سے مجھے بچا لے۔ اور جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے تو اس میں برکت عطا فرما۔ کیونکہ تو ہی فیصلہ فرماتا ہے اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں۔ پس یقینا جس کا تو کارساز ہو وہ ذلیل نہیں ہوتا، تو برکت والا اور بلندو برتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31686، ترقيم محمد عوامة 30323)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30324 ترقیم الشثری: -- 31687
٣١٦٨٧ - حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن منصور عن شيخ يكنى ابا محمد ان الحسين بن علي كان يقول في قنوت الوتر: اللهم إنك ترى ولا (ترى) (١) ، وانت ⦗٣١٤⦘ بالمنظر الاعلى، وإن إليك (الرجعى) (٢) ، وإن لك الآخرة والاولى، اللهم إنا نعوذ بك من ان (نذل) (٣) ونخزى (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نرى).
(٢) في [ب]: (إرجعي).
(٣) في [طـ]: (نزل).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي محمد.

ایک شیخ جن کی کنیت ابو محمد ہے فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ قنوت وتر میں یوں دعا کرتے تھے: اے اللہ! یقینا تو دیکھتا ہے اور خود دکھائی نہیں دیتا اور تو بلند رتبہ اور منظر والا ہے۔ اور یقینا تیری طرف ہی لوٹنا ہے۔ اور تیرے لیے ہی آخرت اور پہلے کی زندگی ہے۔ اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں ذلیل اور رسوا ہونے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31687]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31687، ترقيم محمد عوامة 30324)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30325 ترقیم الشثری: -- 31688
٣١٦٨٨ - حدثنا وكيع عن هارون بن (١) إبراهيم عن عبد الله بن عبيد بن عمير عن ابن عباس انه كان يقول في قنوت الوتر: لك الحمد (ملء) (٢) السماوات السبع وملا (الارضين) (٣) السبع وما بينهما من شيء بعد، اهل الثناء والمجد احق ما قال العبد، كلنا لك عبد، لا مانع لما اعطيت، ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، ك]: (أبي).
(٢) في [أ، هـ]: (ملأ).
(٣) في [هـ]: (الأرض).
(٤) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قنوت میں یہ دعا پڑھتے تھے: تیری تعریف ہے ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ بھر کر، اور جو چیز اس کے بعد ہے اس کی مقدار بھر کر تیری تعریف، بڑائی اور شرف والا ہے تو۔ اور جو جو بندوں نے کیا۔ اور سب تیرے ہی بندے ہیں۔ ان میں سب سے درست بات یہ ہے کہ جو نعمت تو بخش دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے اس کا دینے والا کوئی نہیں۔ اور تیرے سامنے کسی مرتبہ والے کا مرتبہ کچھ کام نہیں دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31688]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31688، ترقيم محمد عوامة 30325)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30326 ترقیم الشثری: -- 31689
٣١٦٨٩ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي عبد الرحمن قال: علمنا ابن مسعود ان نقول في القنوت -يعني في الوتر: اللهم إنا (نستعينك) (٢) ونستغفرك ونثني عليك (الخير) (٣) ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحمد (٤) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك (بالكفار) (٥) ملحق (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٢) في [ك]: (نسعيذك).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [ط]: زيادة (و).
(٥) في [أ، ب، جـ، ك]: (بالكافرين).
(٦) ضعيف؛ عطاء اختلط.

حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں سکھایا کہ ہم قنوت وتر میں یہ دعا پڑھیں: اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں۔ اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے، اور ہم الگ کرتے ہیں اور ہم چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور ہم تیر ی رحمت کے امید وار ہیں۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ اور بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31689]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31689، ترقيم محمد عوامة 30326)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30327 ترقیم الشثری: -- 31690
٣١٦٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبير بن عدي عن إبراهيم قال: قل في قنوت الوتر: اللهم إنا (نستعينك) (١) ونستغفرك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (نستعيذك).
حضرت زبیر بن عدی فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: تم صلوۃ الوتر میں یوں کہو: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31690]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31690، ترقيم محمد عوامة 30327)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں