🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

126. في الديك إذا سمع صوته ما يدعى به
جب مرغ کی آواز سنائی دے تو یوں دعا کی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30424 ترقیم الشثری: -- 31792
٣١٧٩٢ - حدثنا قتيبة بن (سعيد) (١) قال: حدثنا ليث بن سعد عن جعفر بن ربيعة عن الاعرج عن ابي هريرة ان النبي ﷺ قال:"إذا سمعتم (الديكة) (٢) فاسالوا الله من فضله فإنها رات ملكا، وإذا سمعتم نهيق الحمار فتعوذوا بالله من الشيطان فإنها رات شيطانا" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (سعد).
(٢) في [هـ]: (الديك).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٠٣)، ومسلم (٢٧٢٩).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل مانگو، پس وہ فرشتہ کو دیکھتا ہے، اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو تم شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو، پس وہ شیطان کو دیکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31792، ترقيم محمد عوامة 30424)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30425 ترقیم الشثری: -- 31793
٣١٧٩٣ - حدثنا عبد الاعلى عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم بن ⦗٣٥٠⦘ الحارث عن عطاء بن يسار عن جابر بن عبد الله قال: سمعت رسول الله ﷺ (يقول) (١) : وإذا سمعتم (صياح) (٢) الكلاب (او نهاق) (٣) الحمار من الليل فتعوذوا بالله فإنهن يرين ما لا ترون" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (قال).
(٢) في [هـ]: (نباح)، وفي [ط]: (صاح).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (ونهيق).
(٤) حسن؛ صرح ابن إسحاق بالتحديث كما عند أبي يعلى (٢٣٢٧)، وابن حبان (٥٥١٨)، والحديث أخرجه أحمد (١٤٢٨٣)، وأبو داود (٥١٠٣)، وابن حبان (٥٥١٧)، والبخاري في الأدب المفرد (١٢٣٤)، وابن خزيمة (٢٥٥٩)، والحاكم ٤/ ٢٨٣، وأبو يعلى (٢٢٢١)، وعبد بن حميد (١١٥٧)، والبغوي (٣٠٦٠).

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: جب تم رات کو کتوں کے بھونکنے کی اور گدھوں کی آواز سنو تو اللہ کی پناہ مانگو، پس بیشک یہ وہ چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31793، ترقيم محمد عوامة 30425)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30426 ترقیم الشثری: -- 31794
٣١٧٩٤ - حدثنا وكيع بن الجراح عن طلحة بن عمرو عن عطاء قال: كان ابن عباس إذا سمع نهاق الحمار قال: بسم الله الرحمن الرحيم اعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف جدًا؛ طلحة بن عمرو متروك.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جب گدھے کی آواز سنتے تو یوں دعا فرماتے: اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے، میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں جو سننے والا، جاننے والا ہے شیطان مردود سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31794، ترقيم محمد عوامة 30426)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں