🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

75. في القوم يتدارسون القرآن
ان لوگوں کا بیان جو قرآن کو باہم مل کر پڑھتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30939 ترقیم الشثری: -- 32315
٣٢٣١٥ - حدثنا ابو الاحوص عن هارون بن عنترة عن ابيه قال: سالت ابن عباس اي العمل افضل؟ قال: ذكر الله (اكبر) (١) ، وما جلس قوم في بيت يتعاطون فيه كتاب الله فيما بينهم ويتدارسونه، إلا اظلتهم الملائكة باجنحتها، وكانوا اضياف الله ما داموا فيه، حتى يفيضوا في حديث غيره (٢) . ﴿ [٧٦] في نقط المصاحف

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.

حضرت عنترہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ کا ذکر کرنا بہت بڑا عمل ہے۔ اور کوئی قوم کسی گھر میں بیٹھ کر کتاب اللہ کے پڑھنے پڑھانے میں مشغول نہیں ہوتی اور اس کا دور نہیں کرتی مگر یہ کہ ملائکہ ان پر اپنے پروں سے سایہ کرتے ہیں اور وہ جب تک اس جگہ میں ہوتے ہیں وہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں مشغول ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32315، ترقيم محمد عوامة 30939)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30940 ترقیم الشثری: -- 32316
٣٢٣١٦ - [حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة عن ابي رجاء قال: سالت محمدا عن نقط المصاحف، فقال: اني اخاف ان يزيدوا في الحروف او ينقصوا.
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے مصاحف میں نقطے لگانے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: مجھے ڈر ہے کہ وہ کسی حرف کا اضافہ کردیں گے یا کوئی حرف کم کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32316، ترقيم محمد عوامة 30940)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30941 ترقیم الشثری: -- 32317
٣٢٣١٧ - حدثنا وكيع عن خارجة عن خالد قال: رايت ابن سيرين يقرا في مصحف منقوط.
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو نقطے لگے ہوئے مصحف میں پڑھتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32317، ترقيم محمد عوامة 30941)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30942 ترقیم الشثری: -- 32318
٣٢٣١٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم انه كره النقط.
حضرت مغر ہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نقطے لگانے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32318، ترقيم محمد عوامة 30942)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30943 ترقیم الشثری: -- 32319
٣٢٣١٩ - حدثنا وكيع عن الهذلي عن الحسن قال: لا باس بنقطها بالاحمر.
حضرت ھذلی فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے ارشاد فرمایا: سرخ نقطے لگانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32319، ترقيم محمد عوامة 30943)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30944 ترقیم الشثری: -- 32320
٣٢٣٢٠ - حدثنا ابن علية عن خالد او غيره قال: رايت ابن سيرين يقرا في مصحف منقوط﴾ (١) . (تم كتاب فضائل القرآن والحمد لله وحده وصلى الله على سيدنا محمد وصحبه وسلم تسليما كثيرا) (٢)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الباب بأحاديثه من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة من: [جـ]، وفي [هـ]: (تم كتاب فضائل القرآن والحمد للَّه والصلاة على سيدنا محمد النبي وعلى آله وصحبه وأزواجه وذرياته والسلام).

حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ نقطے لگے ہوئے مصحف میں سے تلاوت فرما رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32320، ترقيم محمد عوامة 30944)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں