مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. رجل مات وترك ثلاثة بنين وأوصى بمثل نصيب أحدهم
ا س آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت تین بیٹے چھوڑے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کر دی
ترقیم عوامۃ: 31434 ترقیم الشثری: -- 32829
٣٢٨٢٩ - حدثنا حفص عن داود بن ابي هند قال: سئل عامر عن رجل مات وترك ثلاثة بنين واوصى بمثل نصيب احدهم قال: هو رابع له الربع.
داؤد بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے مرتے وقت تین بیٹے چھوڑے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کردی آپ نے فرمایا: وہ آدمی جو چوتھا ہے، اس کو ایک چوتھائی حصّہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32829، ترقيم محمد عوامة 31434)
ترقیم عوامۃ: 31435 ترقیم الشثری: -- 32830
٣٢٨٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور والاعمش عن إبراهيم قال: إذا ترك الرجل ثلاثة بنين واوصى بمثل نصيب (احد بنيه) (١) قال: (زد) (٢) واحدا، اجعلها من اربعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أحدهم).
(٢) بياض في: [هـ].
منصور اور اعمش روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: جب کوئی آدمی تین بیٹے چھوڑ کر مرے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کر دے تو ایک آدمی کا اضافہ سمجھ کر مال کو چار حصّوں میں تقسیم کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32830، ترقيم محمد عوامة 31435)
ترقیم عوامۃ: 31436 ترقیم الشثری: -- 32831
٣٢٨٣١ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن داود عن الشعبي قال: (زد) (٢) (واحدا) (٣) (و) (٤) اجعلها من اربعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) بياض في: [هـ].
(٣) في [هـ]: (واحد).
(٤) في [ب]: (أو).
شعبی سے بھی یہی مضمون منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32831]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32831، ترقيم محمد عوامة 31436)