🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. الرجل يوصي بالوصية ثم يريد أن يغيرها
اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31449 ترقیم الشثری: -- 32846
٣٢٨٤٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن حسين المعلم عن عمرو بن شعيب عن عبد الله بن الحارث بن ابي ربيعة او الحارث (بن عبد الله) (١) بن ابي ربيعة قال: قلت لعمر: شيء يصنعه اهل اليمن يوصي الرجل ثم يغير وصيته، قال: ليغير ما شاء من وصيته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) حسن؛ عبد اللَّه بن الحارث صدوق.

عبد اللہ بن حارث بن ابی ربیعہ یاحارث بن عبد اللہ بن ابی ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ اہل یمن یہ کام کرتے ہیں کہ آدمی کوئی وصیت کردیتا ہے پھر اپنی وصیت کو بدل دیتا ہے، آپ نے فرمایا آدمی کو اختیار ہے کہ اپنی وصیت میں تبدیلی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32846، ترقيم محمد عوامة 31449)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31450 ترقیم الشثری: -- 32847
٣٢٨٤٧ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قال عمر: ما اعتق الرجل في مرضه من رقيقه فهي وصية، إن شاء رجع فيها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع؛ ليث ضعيف، ومجاهد لم يدرك عمر.
مجاہد سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آدمی اپنے مرض الموت میں جو غلام آزاد کرتا ہے وہ وصیت کے حکم میں داخل ہے اگر چاہے تو رجوع بھی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32847، ترقيم محمد عوامة 31450)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31451 ترقیم الشثری: -- 32848
٣٢٨٤٨ - حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء قال: يغيرالرجل من وصيته ما شاء إلا (العتاقة) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (العتاق).
ابن جریج سے روایت ہے کہ عطاء نے فرمایا: آدمی اپنی وصیت میں جو تبدیلی چاہے کرسکتا ہے سوائے غلاموں کی آزادی کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32848، ترقيم محمد عوامة 31451)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31452 ترقیم الشثری: -- 32849
٣٢٨٤٩ - حدثنا (عبد الرحمن بن محمد المحاربي) (١) عن الشيباني عن الشعبي قال: كل وصية إن شاء رجع فيها (غير) (٢) العتاقة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبدة. . .).
(٢) في [هـ]: (إلا).

شیبانی روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا: آدمی اپنی وصیت میں جو تبدیلی چاہے کرسکتا ہے سوائے غلاموں کی آزادی کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32849، ترقيم محمد عوامة 31452)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31453 ترقیم الشثری: -- 32850
٣٢٨٥٠ - حدثنا ابن (مهدي) (١) عن حماد بن سلمة عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم قال: إذا اوصى الرجل (بوصايا واعتق غلاما) (٢) له: إن حدث به حدث ⦗١٩٣⦘ الموت، قال: لا يرجع (في) (٣) (العتق، ليس العتق كسائر الوصية) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [هـ].
(٢) في [هـ]: (بوصية. . .).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) بياض في: [هـ]، وفي [أ، ب]: (المعتق ليس العتق كسائر العتق).

حکم سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: جب آدمی بہت سی وصیتیں کر دے اور اپنے غلام کو بھی آزاد کر دے اس شرط پر کہ اگر اس کو موت آگئی تو وہ آزاد ہیں، تو غلاموں کی آزادی میں وہ رجوع نہیں کرسکتا، کیونکہ غلام کی آزادی دوسری وصیتوں کی طرح نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32850، ترقيم محمد عوامة 31453)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31454 ترقیم الشثری: -- 32851
٣٢٨٥١ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن قال: إذا اوصى الرجل فإنه يغير (من) (١) وصيته ما شاء، قيل له: فالعتاقة؟ قال: العتاقة وغير العتاقة، وإنما يؤخذ بآخرها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا جب کوئی آدمی وصیت کرے تو اپنی وصیت میں جو تبدیلی چاہے کرسکتا ہے، پوچھا گیا: غلاموں کی آزادی کی وصیت کا بھی یہی حکم ہے؟ فرمایا غلاموں کی آزادی اور دوسری وصیتوں کا یہی حکم ہے، صرف اس آدمی کی آخری وصیت کو نافذ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32851، ترقيم محمد عوامة 31454)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31455 ترقیم الشثری: -- 32852
٣٢٨٥٢ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عمرو بن دينار عن طاوس انه كان لا يرى باسا ان يعود الرجل في عتاقته.
عمرو بن دینار روایت کرتے ہیں کہ حضرت طاؤس اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی مرض الموت میں آزاد کیے ہوئے غلاموں کی آزادی میں رجوع کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32852، ترقيم محمد عوامة 31455)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31456 ترقیم الشثری: -- 32853
٣٢٨٥٣ - حدثنا معتمر عن عاصم قال: مرض ابو العالية فاعتق مملوكا له ذكروا (له) (١) انه من وراء النهر، فقال: إن كان حيا فلا اعتقه، وإن كان ميتا فهو عتيق، وذكر هذه الآية: ﴿وله ذرية ضعفاء﴾.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
عاصم فرماتے ہیں کہ ابو العالیہ بیمار ہوگئے اور انہوں نے ایک غلام آزاد کردیا، لوگوں نے ان کو بتایا کہ وہ نھر سے آگے گیا ہوا ہے فرمایا اگر وہ زندہ ہے تو میں اس کو آزاد نہیں کرتا اور اگر وہ مرگیا ہے تو آزاد ہے، اور پھر اس آیت کی تلاوت کی { وَلَہُ ذُرِّیَّۃٌ ضُعَفَائُ } (اور اس کی کمزور اولاد ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32853، ترقيم محمد عوامة 31456)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31457 ترقیم الشثری: -- 32854
٣٢٨٥٤ - (حدثنا) (١) عبد الاعلى عن هشام عن محمد قال: كانوا يوصون، فيكتب الرجل في وصيته: إن حدث بي حدث قبل ان اغير وصيتي هذه، فإن بدا له ان يغير غير إن شاء: العتاقة وغيرها، فإن لم يستثن في وصيته غير منها ما شاء غير العتاقة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
ہشام سے روایت ہے کہ محمد نے فرمایا لوگ اس طرح وصیت کیا کرتے تھے کہ آدمی اپنی وصیت میں لکھتا کہ ”اگر مجھے موت آگئی قبل ازیں کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں“ اگر اس کو تبدیلی کی ضرورت محسوس ہو تو تبدیلی کرسکتا ہے چاہے غلام کی آزادی کی وصیت ہو یا اور کوئی، اور اگر اس نے وصیت میں کوئی شرط نہیں لگائی تھی تب بھی وصیت میں تبدیلی کرسکتا ہے سوائے غلام کی آزادی کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32854، ترقيم محمد عوامة 31457)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31458 ترقیم الشثری: -- 32855
٣٢٨٥٥ - حدثنا ابن علية عن روح بن القاسم عن ابن ابي نجيح عن مجاهد كان يقسم عليه قسما: ان المعتق عن دبر (وصية) (١) ، وان للرجل ان يغير من وصيته ما شاء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (وصيته).
ابن ابی نجیح سے روایت ہے کہ مجاہد رحمہ اللہ اس بات پر قسم کھایا کرتے تھے کہ جس غلام کو مرنے کے بعد آزاد کیا جائے اس کی آزادی وصیت کے حکم میں ہے، اور آدمی کو اپنی وصیت میں تبدیلی کا اختیار ہے اگر اس کا جی چاہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32855، ترقيم محمد عوامة 31458)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں