مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
67. في بعض الورثة يقر بالدين على الميت
ان ورثاء کا بیان جو میت پر قرضہ ہونے کا اقرار کریں
ترقیم عوامۃ: 31648 ترقیم الشثری: -- 33053
٣٣٠٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن منصور عن الحكم والحسن (قالا) (١) : إذا اقر بعض الورثة بدين على الميت جاز عليه في نصيبه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (قال).
منصور حضرت حکم اور حسن سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی وارث میت پر کسی قرضے کا اقرار کرے تو وہ اقرار اس وارث کی میراث میں ملنے والے حصّے کے اندر معتبر سمجھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33053، ترقيم محمد عوامة 31648)
ترقیم عوامۃ: 31649 ترقیم الشثری: -- 33054
٣٣٠٥٤ - حدثنا هشيم عن مطرف عن الشعبي في وارث اقر بدين، قال: عليه في نصيبه بحصته (قال) (١) : (ثم قال بعد ذلك: يخرج من نصيبه) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (كله).
(٣) سقط من: [أ، ب].
مطرف حضرت شعبی سے اس وارث کے بارے میں اقرار کرتے ہیں جو قرضے کا اقرار کرے انہوں نے فرمایا کہ اس قرضے میں اس کے حصّے کے برابر اس پر واجب ہوجائے گا، راوی کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے فرمایا کہ اس کے حصّے سے اتنا نکال لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33054]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33054، ترقيم محمد عوامة 31649)
ترقیم عوامۃ: 31650 ترقیم الشثری: -- 33055
٣٣٠٥٥ - [حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: عليه في نصيبه] (١) (بحصته) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
یونس سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ قرضہ اس کے حصّے کے بقدر اس پر واجب الاداء ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33055، ترقيم محمد عوامة 31650)
ترقیم عوامۃ: 31651 ترقیم الشثری: -- 33056
٣٣٠٥٦ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن عامر في رجل مات وترك ابنين وترك مائتي دينار فاقر احد الابنين ان على ابيه خمسين دينارا قال: يؤخذ من نصيب هذا ويسلم للآخر نصيبه.
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے وقت دو بیٹے اور ترکے میں دو سو دینار چھوڑے، پھر ایک بیٹے نے اقرار کیا کہ اس کے والد پر پچاس دینار قرضہ تھا، آپ نے فرمایا وہ قرضہ اس اقرار کرنے والے کے حصّے میں سے لے لیا جائے ا اور دوسرے کا حصّہ صحیح سلامت محفوظ رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33056، ترقيم محمد عوامة 31651)
ترقیم عوامۃ: 31652 ترقیم الشثری: -- 33057
٣٣٠٥٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن الشعبي قال: إذا اقر بعض الورثة بدين على الميت جاز عليه في نصيبه.
مغیرہ سے روایت ہے کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب کوئی وارث میت پر کسی قرضے کا اقرار کرے تو وہ اس پر اس کے حصّے میں سے واجب الاداء ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33057، ترقيم محمد عوامة 31652)