🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

115. من رخص في هبة الولاء
ان حضرات کا بیان جو ولاء کو ہبہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32274 ترقیم الشثری: -- 33776
٣٣٧٧٦ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو قال: وهبت ميمونة ولاء سليمان بن يسار لابن عباس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو لم يدرك ميمونة.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت میمونہ نے سلیمان بن یسار کی ولاء حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ہبہ کردی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33776، ترقيم محمد عوامة 32274)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32275 ترقیم الشثری: -- 33777
٣٣٧٧٧ - حدثنا جرير عن منصور قال: سالت إبراهيم عن رجل اعتق رجلا فانطلق المعتق فوالى غيره، قال: ليس له (ذاك) (١) إلا ان يهبه المعتق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ذلك).
منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے ایک آدمی کو آزاد کیا، پھر آزاد شدہ شخص گیا اور دوسرے آدمی کو اپنا ولی بنا لیا، فرمایا کہ یہ اس کے لئے جائز نہیں مگر یہ کہ آزاد کرنے والا اس کو ہبہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33777، ترقيم محمد عوامة 32275)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32276 ترقیم الشثری: -- 33778
٣٣٧٧٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن ابي بكر بن عمرو بن حزم ان امراة من محارب وهبت ولاء عبدها لنفسه (١) ، واعتقته واعتق نفسه، قال: فوهب نفسه لعبد الرحمن بن عمرو بن حزم، قال: وماتت فخاصم الموالي (إلى) (٢) عثمان، قال: فدعا عثمان بالبينة على ما قال، قال: فاتاه بالبينة فقال عثمان: اذهب (فوال) (٣) من شئت، قال ابو بكر: فوالى عبد الرحمن (بن عمرو) (٤) بن حزم (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (لبنته)، وفي [م]: (لبنيه)، وتقدم برقم [٢١٦٩٩].
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (فوالي).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) منقطع؛ أبو بكر بن عمرو بن حزم لم يسمع من عثمان.

ابوبکر بن عمرو بن حزم فرماتے ہیں کہ قبیلہ محارب کی ایک عورت نے اپنے غلام کی ولاء ان کو ہبہ کردی تھی اور اس کو آزاد کردیا اور ان کو بھی آزاد کردیا، کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے اپنی ولاء عبد الرحمن بن عمرو بن حزم کو ہبہ کردی، اور وہ عورت مرگئی تو موالی نے حضرت عثمان کے سامنے قضیہ پیش کیا تو حضرت عثمان نے اس پر بینہ طلب کیا، وہ بینہ لائے، تو حضرت عثمان نے فرمایا کہ جاؤ اور جس سے چاہو ولاء کرو، ابوبکر فرماتے ہیں کہ انہوں نے عبد الرحمن بن عمرو بن حزم سے موالاۃ کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33778، ترقيم محمد عوامة 32276)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32277 ترقیم الشثری: -- 33779
٣٣٧٧٩ - ابو داود الطيالسي عن شعبة قال: اخبرني منصور عن إبراهيم والشعبي انهما قالا: لا باس ببيع ولاء السائبة وهبته.
منصور روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور شعبی نے فرمایا کہ سائبہ کی ولاء بیچنے اور ہبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں، (سائبہ جس کو اللہ کے نام پر آزاد کیا گیا ہو، مترجم) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33779، ترقيم محمد عوامة 32277)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32278 ترقیم الشثری: -- 33780
٣٣٧٨٠ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن قتادة ان امراة وهبت ولاء مواليها لزوجها فقال هشام بن هبيرة: اما انا فاراه لزوجها ما عاش، فإذا مات رددته إلى ورثة المراة.
قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے موالی کی ولاء اپنے شوہر کو ہبہ کردی تو ہشام بن ہبیرہ نے کہا کہ میری رائے میں وہ اس کے شوہر کے لئے ہے جب تک وہ زندہ رہے، جب وہ مرجائے گا تو میں اس کو عورت کے ورثہ کی طرف لوٹاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33780، ترقيم محمد عوامة 32278)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32279 ترقیم الشثری: -- 33781
٣٣٧٨١ - حدثنا ابن فضيل عن الاعمش عن إبراهيم قال: لا باس إذا اذن (المولى) (١) ان يوالي غيره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (الموالي).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی دوسرے شخص سے موالاۃ کرے جبکہ مولیٰ نے اجازت دے دی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33781، ترقيم محمد عوامة 32279)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32280 ترقیم الشثری: -- 33782
٣٣٧٨٢ - حدثنا ابن علية عن (سعيد) (١) عن قتادة وجدته في مكان آخر عن سعيد بن المسيب إنه كان لا يرى باسا ببيع الولاء إذا كان من مكاتبة، ويكرهه إذا كان عتقا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (سعد).
سعید قتادہ سے روایت کرتے ہیں اور ایک مقام پر میں نے یہ روایت سعید بن مسیب سے پائی ہے کہ وہ ولاء کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے جب کہ وہ اس کے مکاتب کی ہو۔ اور اس کو اس صورت میں ناپسند سمجھتے تھے جبکہ وہ آزادی کی صورت میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33782، ترقيم محمد عوامة 32280)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32281 ترقیم الشثری: -- 33783
٣٣٧٨٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور قال: سالت إبراهيم عن بيع الولاء فقال: هو محدث.
منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے ولاء کو بیچنے کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا کہ یہ بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33783، ترقيم محمد عوامة 32281)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32282 ترقیم الشثری: -- 33784
٣٣٧٨٤ - (١) حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن سليمان عن إبراهيم قال: لا ترث النساء من الولاء إلا ما اعتقن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر).
ابراہیم ایک دوسری سند سے فرماتے ہیں عورتیں ولاء کی وارث نہیں ہوتیں مگر جن کو وہ آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33784، ترقيم محمد عوامة 32282)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں