🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

117. في الرجل والمرأة يسلم قبل أن يقسم الميراث
اس مرد و عورت کا بیان جو میراث تقسیم ہونے سے پہلے اسلام لے آئیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32284 ترقیم الشثری: -- 33786
٣٣٧٨٦ - حدثنا هشيم عن ادهم السدوسي عن اناس من قومه ان امراة ماتت وهي مسلمة وتركت اما لها نصرانية، فاسلمت امها قبل ان يقسم ميراث ابنتها، فاتوا عليا فذكروا ذلك له فقال: لا ميراث لها، ثم قال: (كم) (١) تركت؟ فاخبروه فقال: (انيلوها) (٢) (منه) (٣) بشيء (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لم).
(٢) في [أ، ب، م]: (ابتلوها).
(٣) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة الرجال السدوسيين.

أدھم سدوسی اپنی قوم کے چند آدمیوں سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت مرگئی اور وہ مسلمان تھی اور اس نے اپنی نصرانیہ ماں چھوڑی، پھر اس کی ماں بیٹی کی میراث تقسیم ہونے سے پہلے اسلام لے آئی تو ورثاء حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، آپ نے فرمایا اس کے لئے کوئی میراث نہیں، پھر آپ نے فرمایا اس نے کتنا مال چھوڑا ہے؟ انہوں نے بتایا تو آپ نے فرمایا کہ اس کو اس میں سے کچھ دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33786، ترقيم محمد عوامة 32284)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32285 ترقیم الشثری: -- 33787
٣٣٧٨٧ - حدثنا ابو خالد عن داود عن سعيد بن المسيب قال: إذا مات الميت يرد الميراث لاهله.
سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب میت مرجائے تو اس کی میراث اس کے گھر والوں کو دے دی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33787، ترقيم محمد عوامة 32285)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32286 ترقیم الشثری: -- 33788
٣٣٧٨٨ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن ابي عروبة عن ابي معشر عن (١) إبراهيم قال: من اعتق عند الموت او اسلم عند الموت فلا حق لواحد منهم؛ لان الحقوق وجبت عند الموت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: زيادة (ابن).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو موت کے وقت آزاد کردیا جائے یا موت کے وقت اسلام لے آئے تو ان میں سے کسی کو کوئی حق نہیں، کیونکہ حقوق موت کے وقت واجب ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33788، ترقيم محمد عوامة 32286)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32287 ترقیم الشثری: -- 33789
٣٣٧٨٩ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة عن حصين قال: رايت (شيخا) (١) يتوكا على عصا، فقيل: هذا وارث صفية (اسلم) (٢) على ميراث، فلم يورث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شريحًا).
(٢) في [أ، ب، جـ، م، هـ]: (أسلمت).

حصین فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شیخ کو دیکھا جو لاٹھی کا سہارا لیے ہوئے تھے، لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت صفیہ کا وارث ہے، ان کی میراث کے وقت اسلام لایا تو اس کو میراث نہیں دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33789، ترقيم محمد عوامة 32287)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32288 ترقیم الشثری: -- 33790
٣٣٧٩٠ - حدثنا ابو داود عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن رجل اسلم على ميراث فقالا: لا يرث.
شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حماد سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو میراث کی تقسیم کے وقت اسلام لایا، انہوں نے فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33790]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33790، ترقيم محمد عوامة 32288)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32289 ترقیم الشثری: -- 33791
٣٣٧٩١ - حدثنا عبد الاعلى عن (معمر) (١) عن الزهري في العبد يعتق على الميراث انه ليس له شيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (متمر).
زہری اس غلام کے بارے میں فرماتے ہیں جو میراث کے وقت آزاد کردیا جائے، کہ اس کے لئے کچھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33791، ترقيم محمد عوامة 32289)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں