🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

55. ما ذكر في نساء قريش
ان روایات کا بیان جو قریش کی عورتوں کے بارے میں ذکر کی گئیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33068 ترقیم الشثری: -- 34580
٣٤٥٨٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"خير نساء ركبن الإبل نساء قريش، احناه على ولد في صغره، وارعاه على (بعل) (١) في ذات يده" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه البخاري (٥٠٨٢)، ومسلم (٢٥٢٧).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں۔ جو اپنے بچہ پر اس کی کم سنی میں بہت شفقت والی ہوتی ہیں۔ اور اپنے خاوند کے بارے میں بہت اچھی نگران ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34580، ترقيم محمد عوامة 33068)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33069 ترقیم الشثری: -- 34581
٣٤٥٨١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن راشد عن مكحول قال: قال رسول الله ﷺ:"خير نساء ركبن الإبل نساء قريش، احناه على ولد في صغره، وارعاه على بعل في ذات يده، ولو علمت ان مريم ابنة عمران ركبت بعيرا ما فضلت عليها احدا" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ مكحول تابعي.
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں۔ جو اپنے بچہ پر اس کی کم سنی میں بہت شفقت کرتی ہیں۔ اور پنے خاوند کے بارے میں بہت اچھی نگران ہوتی ہیں۔ اور اگر مجھے معلوم ہوتا کہ حضرت مریم بنت عمران اونٹ پر سوار ہوئیں تو میں ان پر کسی کو بھی فضیلت نہ بخشتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34581، ترقيم محمد عوامة 33069)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33070 ترقیم الشثری: -- 34582
٣٤٥٨٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"خير نساء ركبن الإبل صالحة نساء قريش ارعاه على زوج في ذات يده، واحناه على ولد في صغره" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي.
حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہترین اور نیک قریش کی عورتیں ہیں۔ جو اپنے خاوند کے بارے میں بہت اچھی نگران ہوتی ہیں۔ اور اپنے بچہ پر اس کی کم سنی کی حالت میں بہت شفقت کرتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34582، ترقيم محمد عوامة 33070)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں