🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. ما قالوا: في المجوسية (تسبى) وتوطأ
جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33323 ترقیم الشثری: -- 34842
٣٤٨٤٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن موسى بن ابي عائشة (قال) (١) : سالت مرة عن الرجل يشتري او يسبي المجوسية ثم يقع عليها قبل ان تعلم الإسلام، قال: لا يصلح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (قالت).
حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رضی اللہ عنہا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ رحمہ اللہ سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جس نے کسی مجوسی عورت کو خریدا یا قیدی بنایا ہو پھر وہ اس سے وطی کرلے اسلام کی تعلیم دینے سے پہلے تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ درست کام نہیں ہے۔ اور راوی کہتے ہیں: میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے پوچھا: تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب اس نے ایساکام کیا تو اس نے اس کے ساتھ بھلائی نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34842، ترقيم محمد عوامة 33323)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34843
٣٤٨٤٣ - قال: وسالت سعيد بن جبير فقال: ما هو بخير منها إذا فعل ذلك.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34843، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33324 ترقیم الشثری: -- 34844
٣٤٨٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى بن ابي عائشة قال: سالت مرة بن شراحيل الهمداني وسعيد بن جبير عن الامة المجوسية يصيبها الرجل، ايطؤها، قال: لا يجامعها حتى تسلم.
حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رضی اللہ عنہا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ بن شراحیل الھمدانی اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مجوسی باندی کے متعلق سوال کیا کہ آدمی جب اسے پالے تو کیا اس سے وطی کرسکتا ہے؟ حضرت مرہ نے فرمایا: وہ اس سے جماع نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسلام لے آئے۔ اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر وہ اس کی طرف دوبارہ لوٹے گا تو یہ اس کے حق میں برائی کی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34844، ترقيم محمد عوامة 33324)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34845
٣٤٨٤٥ - وقال سعيد بن جبير: إن عاد إليها فهو شر منها.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34845، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33325 ترقیم الشثری: -- 34846
٣٤٨٤٦ - حدثنا عبد الاعلى عن برد عن مكحول قال: إذا كانت وليدة مجوسية فإنه لا ينكحها حتى تسلم.
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب لڑکی مجوسیہ ہو تو وہ اس سے نکاح نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34846، ترقيم محمد عوامة 33325)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33326 ترقیم الشثری: -- 34847
٣٤٨٤٧ - حدثنا عيسى بن يونس (عن الاوزاعي) (١) عن الزهري سمعه يقول: (لا يقرب) (٢) المجوسية حتى تقول: لا إله إلا الله فإذا قالت ذلك فهو منها إسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [هـ]: (لا نقرب).

امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تم مجوسی کے قریب مت جاؤ یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کہہ لے۔ پس جب وہ یہ پڑھے تو اس کی جانب سے اسلام سمجھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34847، ترقيم محمد عوامة 33326)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33327 ترقیم الشثری: -- 34848
٣٤٨٤٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن سماك عن ابي سلمة بن عبد الرحمن قال: (لا) (١) يطاها حتى تسلم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت سماک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اس سے وطی مت کرو یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34848، ترقيم محمد عوامة 33327)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33328 ترقیم الشثری: -- 34849
٣٤٨٤٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد قال: كتب رسول الله ﷺ إلى مجوس هجر يعرض عليهم الإسلام، فمن اسلم قبل منه، ومن ابى ضربت عليه الجزية، غير ان لا تؤكل لهم ذبيحة ولا (تنكح) (١) منهم امراة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ينكح).
(٢) مرسل؛ الحسن بن محمد تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٠٠٢٨)، وأحمد في مسائل صالح (٨٣٦)، وأبو عبيد في الأموال (٧٦)، والبيهقي ٩/ ٢٨٤.

حضرت حسن بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ھجر کے مجوسیوں کی طرف خط لکھ کر ان پر اسلام پیش کیا۔ پس ان لوگوں میں سے جو اسلام لے آیا تو اس کے اسلام کو قبول کرلیا گیا۔ اور جس نے انکار کردیا تو اس پر جزیہ مقرر کردیا گیا۔ سوائے یہ کہ ان کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا اور ان کی عورتوں سے نکاح نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34849، ترقيم محمد عوامة 33328)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33329 ترقیم الشثری: -- 34850
٣٤٨٥٠ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن في المجوسية تكون عند الرجل، قال: لا (يطؤها) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يطأها)، وفي [ب، جـ، س]: (يبطها)، وفي [ع]: (يتطيها).
حضرت یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں یوں فرمایا: جس کے پاس مجوسیہ باندی ہو۔ ا س کو چاہیے کہ وہ اس سے وطی مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34850، ترقيم محمد عوامة 33329)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33330 ترقیم الشثری: -- 34851
٣٤٨٥١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا سبيت ⦗٢٤١⦘ المجوسيات (وعبدة) (١) الاوثان عرض (عليهن) (٢) الإسلام و (اجبرن) (٣) (عليه) (٤) فإن اسلمن وطئن واستخدمن، كان ابين ان يسلمن استخدمن ولم (يوطان) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (عبدت).
(٢) في [أ]: (عليهمن)، وفي [ب]: (عليهم).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (جبرن).
(٤) في [ب]: (عليهم).
(٥) في [أ، ب]: (يوطين).

حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب مجوسیہ عورتوں یا بت پرست عورتوں کو قید کرلیا جائے تو ان پر اسلام پیش کیا جائے گا اور ان کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جائے گا پس اگر وہ اسلام لے آئیں تو ان سے وطی کی جائے گی اور ان سے خدمت کروائی جائے گی۔ اور اگر وہ اسلام لانے سے انکار کردیں تو ان سے خدمت تو لی جائے گی لیکن ان سے وطی نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34851، ترقيم محمد عوامة 33330)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں