مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. ما قالوا في المرتد: كم يستتاب؟
جن لوگوں نے مرتد کے بارے میں کہا: کہ کتنی مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی
ترقیم عوامۃ: 33424 ترقیم الشثری: -- 34949
٣٤٩٤٩ - حدثنا ابن عيينة عن محمد بن عبد الرحمن عن ابيه قال: لما قدم على عمر فتح تستر -وتستر من ارض البصرة- سالهم: هل من مغربة؟ قالوا: رجل من المسلمين لحق بالمشركين فاخذناه، قال: ما صنعتم به؟ قالوا: قتلناه، قال: افلا ادخلتموه بيننا واغلقتم عليه بابا (واطعمتوه) (١) كل يوم رغيفا، ثم استتبتموه ⦗٢٦٤⦘ ثلاثا، فإن تاب وإلا قتلتموه، (٢) قال: اللهم لم اشهد ولم آمر ولم ارض إذا بلغني -او قال: حين بلغني (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (وأطعتموه)، وفي [أ، جـ]: (وأطعمتموه).
(٢) في [هـ]: زاد (ثم).
(٣) ضعيف؛ لضعف محمد هو ابن أبي ليلي.
حضرت عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تستر کی فتح کی خبر لائی گئی … تستر یہ بصرہ کا ایک علاقہ ہے … آپ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے پوچھا: دور دراز کی کیا خبر ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: مسلمانوں کا ایک آدمی تھا۔ جو مشرکین سے جا ملا۔ ہم نے اس کو پکڑ لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کہ تم نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ ان لوگوں نے کہا: ہم نے اس کو قتل کردیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے اسے کسی گھر میں داخل کیوں نہ کیا اور پھر تم اس پر دروازہ بند کردیتے یعنی اس کو قید کردیتے اور تم اسے روزانہ تھوڑا سا کھانا دیتے پھر تین مرتبہ اس سے توبہ طلب کرتے پھر اگر وہ توبہ کرلیتا تو ٹھیک ورنہ تم اسے قتل کردیتے؟! پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! میں نہ ان پر گواہ ہوں اور نہ میں نے ان کو حکم دیا اور جب مجھے اس بات کی خبر ملی تو میں اس پر خوش نہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34949، ترقيم محمد عوامة 33424)
ترقیم عوامۃ: 33425 ترقیم الشثری: -- 34950
٣٤٩٥٠ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا ابن جريج عن سليمان بن موسى عن عثمان قال: يستتاب المرتد ثلاثا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34950، ترقيم محمد عوامة 33425)
ترقیم عوامۃ: 33426 ترقیم الشثری: -- 34951
٣٤٩٥١ - حدثنا (محمد) (١) بن بكر عن ابن جريج عن (حيان) (٢) عن الزهري قال: يدعى إلى الإسلام ثلاث مرار، فإن ابى ضربت عنقه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ: (معاذ)، وهو سبق نظر وتم تصحيحه مما ورد في كتاب الحدود باب (١٦٧) برقم [٣٠٩٣١].
(٢) في [ب]: (حبان).
حضرت حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد کو تین بار اسلام کی طرف بلایا جائے گا پس اگر وہ انکار کر دے تو اس کی گردن مار دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34951، ترقيم محمد عوامة 33426)
ترقیم عوامۃ: 33427 ترقیم الشثری: -- 34952
٣٤٩٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن عامر عن علي قال: يستتاب المرتد ثلاثا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے ارشادفرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34952، ترقيم محمد عوامة 33427)
ترقیم عوامۃ: 33428 ترقیم الشثری: -- 34953
٣٤٩٥٣ - [حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: قال على: يستتاب المرتد ثلاثا، فإن (عاد) (١) قتل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حار).
(٢) ضعيف؛ لضعف أشعث.
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ پس اگر وہ دوبارہ ایسا کرے گا تو اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34953]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34953، ترقيم محمد عوامة 33428)
ترقیم عوامۃ: 33429 ترقیم الشثری: -- 34954
٣٤٩٥٤ - حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن عبد الكريم عمن سمع ابن عمر يقول: يستتاب المرتد ثلاثا] (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (قال: ثنا).
(٢) سقط الخبرين من: [أ، ب].
(٣) مجهول؛ لجهالة الراوي عن ابن عمر.
حضرت عبد الکریم رحمہ اللہ اس شخص سے نقل فرماتے ہیں جس نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34954، ترقيم محمد عوامة 33429)
ترقیم عوامۃ: 33430 ترقیم الشثری: -- 34955
٣٤٩٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن جميع قال: كتب عامر لعمر بن عبد العزيز من اليمن ان رجلا كان يهوديا فاسلم ثم تهود (فرجع) (١) عن الإسلام، فكتب إليه عمر ان ادعه إلى الإسلام، فإن اسلم فخل سبيله، وإن ابى (فادع بالخشبة) (٢) ثم ادعه، فإن ابى (فاضجعه) (٣) عليها (ثم ادعه) (٤) ، فإن ابى فاوثقه ثم ضع (الحربة) (٥) على قلبه، ثم ادعه، فإن رجع فخل سبيله، وإن ابى فاقتله، فلما جاء الكتاب فعل به ذلك حتى وضع الحربة على قلبه ثم دعاه فاسلم فخلى سبيله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ورجع).
(٢) في [ط، هـ]: (فادعه بالحسنة).
(٣) في [هـ]: (فاضممه).
(٤) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٥) في [أ، ب، هـ]: (الخشبة).
حضرت ولید ابن جُمیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے ایک گورنر نے یمن سے آپ رحمہ اللہ کو خط لکھا کہ ایک آدمی یہودی تھا اس نے اسلام قبول کرلیا پھر اس نے دوبارہ یہودیت کو اختیار کرلیا، اور اسلام سے پھر گیا۔ حضرت عمر رحمہ اللہ نے اس کا جواب لکھا کہ اس کو اسلام کی دعوت دو۔ اگر وہ اسلام لے آئے۔ تو اس کو چھوڑ دو اگر وہ انکار کر دے تو اس کو لکڑی کے ذریعہ مارو اگر وہ انکار کر دے تو اس کو لکڑی پر لٹا دو پھر اس کو اسلام کی طرف دعوت دو، اگر پھر بھی انکار کر دے تو تم اس کو باندھو اور اس کے دل میں نیزہ کی نوک رکھ دو پھر دوبارہ اس کو اسلام کی طرف دعوت دو۔ پس اگر وہ لوٹ آئے تو اس کو چھوڑ دو، اور اگر انکار کر دے تو اس کو قتل کردو۔ جب خط آیا تو اس کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا گیا یہاں تک کہ اس کے دل پر نیزہ کی نوک رکھ دی گئی پھر اس کو اسلام کی طرف دعوت دی وہ اسلام لے آیا تو انہوں نے اس کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34955، ترقيم محمد عوامة 33430)
ترقیم عوامۃ: 33431 ترقیم الشثری: -- 34956
٣٤٩٥٦ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن ابن جريج ان عمر بن عبد العزيز قال: يستتاب المرتد ثلاثا، فإن رجع وإلا قتل.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ پس اگر وہ لوٹ آئے تو ٹھیک ورنہ اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34956، ترقيم محمد عوامة 33431)