مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
32. ما قالوا: في المرتد ما جاء في ميراثه
جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33434 ترقیم الشثری: -- 34960
٣٤٩٦٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي عمرو الشيباني عن علي انه اتي بمستورد العجلي وقد ارتد فعرض عليه الإسلام فابى، قال: فقتله وجعل ميراثه بين ورثته المسلمين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو عمرو الشیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس مستورد العجلی کو لایا گیا جو مرتد ہوچکا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس پر اسلام پیش کیا۔ اس نے انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کردیا۔ اور اس کی وراثت کو اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34960]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34960، ترقيم محمد عوامة 33434)
ترقیم عوامۃ: 33435 ترقیم الشثری: -- 34961
٣٤٩٦١ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحكم ان عليا قسم ميراث المرتد بين ورثته من المسلمين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحكم لم يدرك عليًا.
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مرتد کی میراث کو اس کے مسلمان ورثہ کے درمیان تقسیم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34961]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34961، ترقيم محمد عوامة 33435)
ترقیم عوامۃ: 33436 ترقیم الشثری: -- 34962
٣٤٩٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن عبد الله بن جميع عن القاسم بن عبد الرحمن عن عبد الله قال: إذا (قتل) (١) المرتد ورثه ولده (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ارتد).
(٢) منقطع؛ القاسم بن عبد الرحمن لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص مرتد ہوجائے تو اس کا بیٹا اس کا وارث بنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34962]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34962، ترقيم محمد عوامة 33436)
ترقیم عوامۃ: 33437 ترقیم الشثری: -- 34963
٣٤٩٦٣ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن جرير بن حازم قال: كتب عمر بن عبد العزيز في ميراث المرتد لورثته من المسلمين وليس لاهل دينه شيء.
حضرت جریر بن حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں خط لکھا۔ میں ضرور مسلمانوں کو اس کا وارث بناؤں گا۔ اور اس کے دین والوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34963]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34963، ترقيم محمد عوامة 33437)
ترقیم عوامۃ: 33438 ترقیم الشثری: -- 34964
٣٤٩٦٤ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن ابي الصباح قال: سمعت سعيد ابن المسيب يقول: المرتد نرثهم ولا يرثونا.
حضرت ابو الصباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: کہ مرتد کے ہم وارث بنیں گے وہ ہمارے وارث نہیں بنیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34964]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34964، ترقيم محمد عوامة 33438)
ترقیم عوامۃ: 33439 ترقیم الشثری: -- 34965
٣٤٩٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن ابي كثير قال: سالت سعيد ابن المسيب عن ميراث المرتد: هل يوصل إذا قتل؟ قال: وما يوصل؟ قال: يرثه ورثته؟ قال: نرثهم ولا يرثونا.
حضرت موسیٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے مرتد کی وراثت کے بارے میں سوال کیا کہ کیا وہ پہنچائی جائے گی؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: پہنچائے جانے کا کیا مطلب؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا کہ اس کے ورثہ وارث بنیں گے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم مسلمان تو اس کے وارث بنیں گے وہ ہم مسلمانوں کے وارث نہیں بن سکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34965]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34965، ترقيم محمد عوامة 33439)
ترقیم عوامۃ: 33440 ترقیم الشثری: -- 34966
٣٤٩٦٦ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن ابي عروبة عن قتادة عن الحسن قال: يقتل، وميراثه بين ورثته من المسلمين.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد کو قتل کردیا جائے گا۔ اور اس کی میراث مسلمان ورثہ کے درمیان تقسیم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34966]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34966، ترقيم محمد عوامة 33440)
ترقیم عوامۃ: 33441 ترقیم الشثری: -- 34967
٣٤٩٦٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الشعبي والحكم قالا: يقسم ميراثه بين امراته وورثته من المسلمين.
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت امام شعبی رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: مرتد کی میراث اس کی بیوی اور اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34967]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34967، ترقيم محمد عوامة 33441)