🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

53. ما قالوا: في رجل أسره العدو ثم اشتراه رجل من المسلمين
اس آدمی کا بیان جس کو دشمن نے قید کر لیا پھر مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے اس کو خرید لیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33533 ترقیم الشثری: -- 35068
٣٥٠٦٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن ابن ابي عروبة عن قتادة قال: سئل علي عن مكاتب سباه العدو ثم اشتراه رجل من المسلمين قال: فقال: (إن) (١) احب مولاه ان يفكه فيكون عنده على ما بقي من مكاتبته ويكون له الولاء، وإن كره ذلك كان عند الذي اشتراه على (هذا) (٢) الحال (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [جـ]: (هذه).
(٣) منقطع؛ قتادة لا يروي عن علي.

حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس مکاتب غلام کے متعلق پوچھا گیا: جس کو دشمن نے قید کرلیا تھا پھر مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے اس کو خرید لیا اب اس کا کیا حکم ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اس کا آقا چاہتا ہے تو وہ اس کو رہن دے کر چھڑا لے پھر یہ غلام اپنے آقا کے پاس اس طور پر رہے گا کہ یہ اپنی باقی بچی ہوئی بدل کتابت ادا کرے گا۔ اور آقا کو اس غلام کی ولاء ملے گی۔ اور اگر وہ اس بات کو پسند نہیں کرتا تو یہ غلام خریدنے والے کے پاس اسی حالت میں رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35068، ترقيم محمد عوامة 33533)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33534 ترقیم الشثری: -- 35069
٣٥٠٦٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا عباد قال: اخبرني مكحول قال: في مكاتب اسره العدو فاشتراه رجل من التجار (فكاتبه) (١) قال: يؤدي (مكاتبة) (٢) الاول ثم يؤدي (مكاتبة) (٣) الآخر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يكاتبه).
(٢) في [أ، ب]: (مكاتبت)، وفي [هـ]: (مكاتبه).
(٣) في [أ، ب]: (مكاتبت)، وفي [هـ]: (مكاتبه).

حضرت عباد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اس مکاتب غلام کے بارے میں جس کو دشمن نے قید کرلیا، کسی تاجر نے اس کو خرید کر پھر مکاتب بنادیا تو اس کا کیا حکم ہوگا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ غلام سب سے پہلے والے آقا کا مال کتابت ادا کرے گا اور پھر دوسرے تاجر کا مال کتابت ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35069، ترقيم محمد عوامة 33534)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں