مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
73. ما قالوا: في الرجل يحمل على الفرس فيحتاج إليه: أيبيعه؟
اس آدمی کا بیان جس نے گھوڑے پر کسی کو سوار کرنا تھا پس اسے اس کی ضرورت پڑ گئی کیا وہ گھوڑے کو فروخت کر دے؟
ترقیم عوامۃ: 33671 ترقیم الشثری: -- 35210
٣٥٢١٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابي (المنبه) (١) قال: اوصى رجل من اهل اليمامة بفرس في سبيل الله، فقدم ابن عم لي فقلت: احمل عليه اخي، فإن اخي رجل صالح، قال: حتى اسال الحسن، فسال الحسن فقال، احمل عليه رجلا ولا (تحاب) (٢) فيه احدا، قال: قلت للحسن: فإن احتاج إليه؟ قال: (فليبعه) (٣) من الجند ولا (تعطه) (٤) هذه الموالي فيتركه احدهم نفقة لاهله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو عمر بن مزيد السعدي، وفي [هـ]: (المنية).
(٢) في [ط، هـ]: (تخاف).
(٣) في [هـ]: (فلتبعه).
(٤) في [أ، ب]: (تعط).
حضرت ابو المنیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل یمامہ میں سے ایک آدمی نے اللہ کے راستہ میں گھوڑے کی وصیت کی۔ پس میرا چچا زاد آگیا تو میں نے اس شخص سے کہا اس پر میرے بھائی کو سوار کردو۔ اس لیے کہ میرا بھائی نیک آدمی ہے۔ اس نے کہا: میں حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے پوچھ لوں۔ اس نے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے پوچھا؟ انہوں نے فرمایا: اس پر اس آدمی کو سوار کردو اور اس بارے میں تم بالکل پچھتاوا مت کرنا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے پوچھا: اگر وہ اس کا ضرورت مند ہو؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ اس کو لشکر میں سے کسی کے ہاتھ فروخت کردو۔ اور اس کو ان غلاموں میں سے کسی کو مت دو۔ ان میں سے کوئی اسے اپنے گھر والوں کے خرچ کے لیے چھوڑ دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35210، ترقيم محمد عوامة 33671)