🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35378 ترقیم الشثری: -- 36954
٣٦٩٥٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن الاعمش عن خيثمة قال: قال: (عيسى) (١) بن مريم ﵇ (٢) لرجل من اصحابه وكان غنيا: تصدق بمالك، فكره ذلك فقال (عيسى) (٣)(٤) : (لشدة) (٥) (ما يدخل الغني الجنة) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س، هـ].
(٣) في [ب، جـ]: (ابن مريم).
(٤) سقط من: [س، هـ].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [س].

حضرت خیثمہ کہتے ہیں: حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے ساتھیوں میں سے ایک امیر آدمی سے فرمایا: اپنا مال صدقہ کردے۔ اس آدمی نے اس بات کو ناپسند کیا۔ تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: غنی لوگوں کا جنت میں داخلہ بہت مشکل سے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36954، ترقيم محمد عوامة 35378)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35379 ترقیم الشثری: -- 36955
٣٦٩٥٥ - حدثنا يحيى بن ابي بكير (قال: حدثنا) (١) شبل (بن عباد) (٢) عن (عمر) (٣) بن (ابي) (٤) سليمان عن (ابن) (٥) ابي نجيح عن مجاهد قال: قالت مريم ﵍ (٦) : كنت إذا خلوت انا وعيسى حدثني وحدثته، فإذا شغلني عنه إنسان سبح في بطني وانا اسمع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: تكرر.
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب، س]: (عمرو).
(٤) سقط من: [س].
(٥) سقط من: [ع].
(٦) سقط من: [س، هـ].

حضرت مجاھد کہتے ہیں: حضرت مریم رحمہ اللہ نے فرمایا: جب عیسیٰ اور میں تنہا ہوتے تو ہم باتیں کرتے۔ اور جب کوئی انسان میری توجہ ان کی طرف سے ہٹا دیتا تو وہ میرے پیٹ میں تسبیح فرمانے لگتے اور میں اسے سن رہی ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36955، ترقيم محمد عوامة 35379)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35380 ترقیم الشثری: -- 36956
٣٦٩٥٦ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) قال: حدثنا شبل بن عباد عن ابن ابي نجيح عن مجاهد عن ابن عباس قال: ما تكلم عيسى ﵇ (٢) إلا بالآيات التي تكلم بها حتى بلغ مبلغ الصبيان (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: (بكر).
(٢) سقط من: [س، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن عساكر ٤٧/ ٣٦١.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا جو کلام آیات میں مذکور ہے اس کے سوا انہوں نے کوئی اور کلام نہیں کیا، حتی کہ وہ (بولنے والے) بچوں کی عمر کے ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36956، ترقيم محمد عوامة 35380)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35381 ترقیم الشثری: -- 36957
٣٦٩٥٧ - حدثنا محمد بن ابي عبيدة عن ابيه عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن سالم قال: قال عيسى بن مريم ﵇ (١) : إن موسى نهاكم عن الزنا، وانا انهاكم عنه، وانهاكم ان تحدثوا انفسكم بالمعصية، فإنما مثل ذلك كالقادح في الجذع إن لا يكون يكسره فإنه ينخره ويضعفه، او (كالدخان) (٢) في البيت، إن لا يكون يحرقه فإنه يغير لونه وينتنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) في [س]: (كالمدخان).

حضرت سالم کہتے ہیں: حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے فرمایا: بیشک موسیٰ نے تمہیں زنا سے روکا تھا اور میں بھی تمہیں اس سے روکتا ہوں۔ اور میں تمہیں اس سے بھی روکتا ہوں کہ تم آپس میں برائی کی باتیں کرو۔ کیونکہ برائی کی باتیں کرنے والا ایسا ہے جیسے شہتیر میں نیزے مارنے والا، جو اس کو توڑتا تو نہیں ہے لیکن کمزور اور بوسیدہ کردیتا ہے۔ یا پھر وہ کمرے میں بھر جانے والے دھوئیں کی طرح ہے جو اسے جلاتا تو نہیں ہے لیکن اسے بدرنگ اور بدبو دار بنا دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36957، ترقيم محمد عوامة 35381)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35382 ترقیم الشثری: -- 36958
٣٦٩٥٨ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن خلف بن حوشب (قال) (١) : قال عيسى بن مريم ﵇ (٢) للحواريين: (يا ملح) (٣) الارض (لا تفسدوه) (٤) ، فإن الشيء إذا فسد (لم يصلحه) (٥) إلا الملح، واعلموا ان فيكم خصلتين: الضحك من غير عجب، والتصبح من غير (سهر) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ب]: (ما ملح).
(٤) في [هـ]: (لا تفسدوا)، وفي [جـ]: (ولا تفسدوه).
(٥) في [هـ]: (لا يصلحه).
(٦) في [س]: (سهو).

حضرت خلف بن حوشب کہتے ہیں: حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے اپنے انصار سے فرمایا: اے زمین کے بہترین لوگو! اس (زمین) کو فاسد مت کرو۔ کیونکہ جب بھی کوئی چیز فاسد ہوجاتی ہے تو اس کی اصلاح بہترین چیز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اور جان لو کہ تمہارے اندر دو (نازیبا) خصلتیں ہیں: (ایک تو) بےوجہ ہنسنا، اور (دوسری) شب بیداری نہ کرنے کے باوجود صبح کے وقت سوئے رہنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36958]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36958، ترقيم محمد عوامة 35382)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35383 ترقیم الشثری: -- 36959
٣٦٩٥٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابو الاشهب عن ميمون بن (استاذ) (١) قال: قال عيسى بن مريم ﵇ (٢) : يا معشر الحواريين: اتخذوا المساجد مساكن، واتخذوا بيوتكم كمنازل الاضياف، ما لكم في العالم من منزل، إن انتم إلا (عابرو) (٣) سبيل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (سياد)، وفي [هـ]: (سياه)، وفي [جـ، س]: (أسياد).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (عابري).

حضرت میمون بن استاذ کہتے ہیں: حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے فرمایا: اے گروہ انصار: مسجدوں کو اپنا گھر بنا لو، اور گھروں کو محض مہمان خانوں کی طرح (استعمال کرو)۔ اس دنیا میں تمہارے لئے کوئی ٹھکانہ (مستقل) نہیں ہے، تم تو بس راہگیر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36959]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36959، ترقيم محمد عوامة 35383)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35384 ترقیم الشثری: -- 36960
٣٦٩٦٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن خيثمة قال: (كان) (١) عيسى بن مريم ﵇ (٢) يصنع الطعام لاصحابه، قال: ثم يقوم عليهم (ويقول) (٣) : هكذا فاصنعوا (بالقراء) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قال).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (ثم يقول).
(٤) في [أ، ب، س]: (بالقرى).

حضرت خیثمہ کہتے ہیں: حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اپنے ساتھیوں کے لئے کھانا تیار فرماتے، پھر (کھانے کے دوران اہتمام کی غرض سے) ان کی نگہبانی فرماتے، (ان کے کھانا کھا لینے کے) بعد میں فرماتے: عبادت گزار لوگوں سے اس طرح کا سلوک کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36960]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36960، ترقيم محمد عوامة 35384)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35385 ترقیم الشثری: -- 36961
٣٦٩٦١ - حدثنا عفان بن مسلم حدثنا ابو عوانة عن مغيرة عن الشعبي ان عيسى بن مريم ﵇ (١) كان إذا ذكرت عنده الساعة صاح، وقال: [ (ما ينبغي) (٢) لابن مريم ان تذكر عنده الساعة إلا صاح، او قال] (٣) : سكت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (لا ينبغي).
(٣) سقط ما بين المعكوفين في: [أ، ب].

حضرت شعبی سے مروی ہے: حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے پاس جب قیامت کا ذکر کیا جاتاتو آپ (بےاختیار) چیخ اٹھتے۔ اور فرماتے: ابنِ مریم کے لئے یہی مناسب ہے کہ جب اس کے پاس قیامت کا ذکر کیا جائے تو وہ (اس گھڑی کی شدت کے خیال سے) چیخ اٹھے۔ یا انہوں نے یہ فرمایا: ابنِ مریم کے لئے یہی مناسب ہے کہ جب اس کے پاس قیامت کا ذکر کیا جائے تو وہ (اس گھڑی کی شدت کے خیال سے) خاموش ہو کر رہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36961]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36961، ترقيم محمد عوامة 35385)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35386 ترقیم الشثری: -- 36962
٣٦٩٦٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا خالد قال: اخبرنا ضرار بن مرة ابو سنان عن عبد الله بن ابي الهذيل قال: لما راى (يحيى عيسى) (١)(٢) قال (له) (٣) : اوصني، قال: لا تغضب، قال: لا استطيع، قال: لا (تقتن) (٤) مالا قال: عسى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (أن عيسى).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [س، هـ]، وفي [أ، ب]: (قال: قال له).
(٤) في [جـ، س]: (لا تفتن).

حضرت عبد اللہ بن ابی الھذیل کہتے ہیں: جب یحییٰ علیہ السلام کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زیارت کا موقع ملا تو انہوں نے ان سے عرض کیا: مجھے نصیحت فرما دیجئے۔ آپ نے (نصیحتا) فرمایا: غصہ مت کیا کر۔ انہوں نے کہا: میں غصہ نہ کرنے پر قدرت نہیں رکھتا۔ آپ نے فرمایا: مال جمع مت کر۔ انہوں نے کہا: یہ کرلوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36962]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36962، ترقيم محمد عوامة 35386)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں