🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. كلام سليمان بن داود ﵉
سیدنا سلیمان بن داؤد علیہ السلام کی باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35417 ترقیم الشثری: -- 36993
٣٦٩٩٣ - (حدثنا عفان قال) (١) : حدثنا المبارك عن الحسن (ان) (٢) داود النبي ﷺ (٣) قال: اللهم (إني) (٤) اسالك (من) (٥) الإخوان و (الاصحاب والجيران) (٦) ⦗٢٤٠⦘ والجلساء من إن نسيت ذكروني، (وإن ذكرت) (٧) اعانوني، واعوذ بك من الاصحاب والاخوان والجيران والجلساء من إن نسيت لم يذكروني، وإن ذكرت (لم) (٨) يعينوني.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [هـ]: (عن).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) سقط من: [س].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ب]: (الجيران والأصحاب).
(٧) في [ع]: تكرر.
(٨) في [س]: (لا).

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ داؤد نبی 5 نے فرمایا: اے اللہ تعالیٰ! آپ مجھے ایسے بھائی، دوست، پڑوسی اور ہم نشین عطا فرما دیجئے کہ اگر مجھ سے (تقاضہِ بشری کے تحت معمولی سی) غفلت (بھی) سر زد ہوجائے تو وہ مجھے اس پر متنبہ کردیں، اور تنبہ کے عالم میں (نیکی کے کاموں میں) میری معاونت کریں۔ اور مجھے ایسے بھائیوں، دوستوں، پڑوسیوں اور ہم نشینوں سے اپنی پناہ میں لے لیجئے جو نہ تو غفلت پر تنبیہ کریں، اور نہ ہی تنبہ کے وقت اعانت کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36993، ترقيم محمد عوامة 35417)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35418 ترقیم الشثری: -- 36994
٣٦٩٩٤ - حدثنا عفان بن مسلم قال: حدثنا مبارك عن الحسن ان داود النبي ﷺ قال: اللهم لا مرض يضنيني ولا صحة تنسيني، ولكن بين ذلك.
حضرت حسن کہتے ہیں: حضرت داؤد نبی 5 فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! نہ تو مجھے ایسا مرض لاحق کیجئے جو مجھے بالکل بےکار کر دے، اور نہ ہی ایسی صحت عطا کیجئے جو مجھے (حق سے) غافل کر دے، بلکہ اعتدال والی کیفیت عطافرمائیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36994، ترقيم محمد عوامة 35418)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35419 ترقیم الشثری: -- 36995
٣٦٩٩٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا مبارك قال: سمعت الحسن يقول: إن ايوب ﵇ (١) كان (كلما) (٢) اصابته مصيبة قال: اللهم انت اخذت، وانت اعطيت مهما تبقى نفسي احمدك على حسن بلائك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ]: (وكلما).

حضرت حسن کہتے ہیں: بیشک ایوب علیہ السلام کو جب کوئی آزمائش پیش آتی تو آپ علیہ السلام فرماتے: آپ ہی (اپنی نعمتیں روک لیتے ہیں یا واپس) لے لیتے ہیں، اور آپ ہی (نعمتیں) عطا فرماتے ہیں، آپ جب تک میری سانسوں کی ڈور باندھے رکھیں گے میں آپ کے عمدہ (اندازِ) امتحان پر آپ کا شکر گزار رہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36995، ترقيم محمد عوامة 35419)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35420 ترقیم الشثری: -- 36996
٣٦٩٩٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان الضبعي عن ثابت البناني قال: بلغنا ان داود النبي ﷺ (كان) (١) جزا الصلاة على بيوته: على نسائه وولده، فلم تكن (تاتي ساعة) (٢) من الليل والنهار إلا وإنسان من آل داود ﵇ (٣) قائم يصلي، فعمتهن هذه الآية: ﴿اعملوا آل داوود شكرا وقليل من عبادي الشكور﴾ [سبا: ١٣] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (كا).
(٢) في [ع]: (تأتي ساعة)، وفي [أ، ب]: (تأت ساعة).
(٣) سقط من: [هـ].

حضرت ثابت بنانی کہتے ہیں: ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ نبی حضرت داؤد علیہ السلام نے اپنے گھروں میں اپنی بیویوں اور بچوں کے لئے بطورِ مصلیٰ جگہیں مقرر کر رکھی تھیں۔ دن کی کوئی گھڑی ہوتی یا رات کا کوئی پہر، ہر وقت آپ کے اہل خانہ میں سے کوئی نہ کوئی شخص (ان مصلوں پر) نماز میں مشغول رہتا۔ چناچہ یہ آیت (آپ علیہ السلام کے) ان تمام (اہلِ و عیال) کے بارے میں عام ہے (جو اس کار خیر میں شریک رہتے تھے: اے آلِ داؤد (اپنے رب کا) شکر بجا لاؤ، اور میرے بندوں میں سے بہت کم لوگ (صحیح معنوں میں) شکر گزار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36996، ترقيم محمد عوامة 35420)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35421 ترقیم الشثری: -- 36997
٣٦٩٩٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا معاوية بن عبد الكريم عن الحسن ان داود النبي ﷺ (١) قال: إلهي، لو ان لكل شعرة مني لسانين يسبحانك الليل والنهار ما ⦗٢٤١⦘ (قضينا) (٢) نعمة من نعمك علي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) كذا في طبقات أصبهان (٤٣٢)، وورد في تاريخ ابن عساكر ١٧/ ٩٨: (قضيا)، وفي الزهد لأحمد ص ٦٩ والشكر لابن أبي الدنيا (٢٥) والدر المنثور ٦/ ٦٨١: (قضيت)، وفي شعب الإيمان (٤٥٧٩) وبغية الطلب ٧/ ٣٤٢٤: (قضتا).

حضرت حسن سے مروی ہے کہ نبی حضرت داؤد 5 نے فرمایا: میرے معبود برحق! اگر میرے ہر ہر بال کی دو دو زبانیں ہوتیں اور دن رات آپ کی تسبیح میں مشغول ہوتیں، تو بھی آپ کی کسی ادنیٰ سی نعمت کا (شکر بجا لانے کا) حق ادا نہ کر پاتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36997، ترقيم محمد عوامة 35421)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35422 ترقیم الشثری: -- 36998
٣٦٩٩٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: (حدثنا) (١) الجعد ابو عثمان قال: بلغنا ان داود ﵇ (٢) قال: إلهي، ما جزاء من فاضت عيناه من خشيتك؟ قال: جزاؤه (٣) اؤمنه يوم الفزع الاكبر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: زيادة (أن).

حضرت ابو عثمان کہتے ہیں: ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام نے فرمایا: میرے معبودِ برحق! اس شخص کے لئے کیا انعام ہے جس کی آنکھیں آپ کے ڈر سے آنسو بہا دیں؟ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: اس کا انعام یہ ہے کہ میں اسے بہت بڑی گھبراہٹ (یعنی قیامت) کے دن امن میں رکھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36998، ترقيم محمد عوامة 35422)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں