🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. وذكر أن أبا حنيفة قال: ليس عليهما رجم
یہودی مرد اور یہودیہ عورت کو سنگسار کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37207 ترقیم الشثری: -- 38806
٣٨٨٠٦ - حدثنا ابن إدريس عن الاعمش عن عبد الله بن عبد الله عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن البراء بن (مالك) (١) قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ (فقال) (٢) : اصلي في مرابض الغنم؟ قال:"نعم" قال: اتوضا من لحومها؟ قال:"لا" قال: فاصلي في مبارك الإبل؟ قال:"لا" قال: فاتوضا من لحومها؟ قال:"نعم" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ: (مالك)، وصوابه: (عازب) كما تقدم برقم (٥١٥).
(٢) في [أ، ب]: (قال).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٥٣٨)، وأبو داود (١٨٤)، والترمذي (٨١)، وابن ماجه (٤٩٤)، والطيالسي (٧٣٤)، وأبو يعلى (١٧٠٩)، وابن حبان (١١٢٨)، وعبد الرزاق (١٥٩٧)، وابن خزيمة (٣٢)، وابن الجارود (٢٢٦)، والطحاوي ١/ ٣٨٤، والبيهقي ١/ ١٥٩.

حضرت براء بن عازب روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ہاں پڑھ سکتے ہو۔ اس نے دوبارہ عرض کیا۔ کیا میں بکریوں کے گوشت سے وضو کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں، اس آدمی نے پھر پوچھا: کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! سائل نے پوچھا: کیا میں اونٹوں کے گوشت سے وضو کروں؟ـ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38806، ترقيم محمد عوامة 37207)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37208 ترقیم الشثری: -- 38807
٣٨٨٠٧ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن عن عبد الله بن (مغفل) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"صلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في اعطان الإبل، فإنها خلقت من (الشيطان) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (معقل).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (الشياطين).
(٣) صحيح؛ صرح الحسن بالسماع عند ابن حبان (٥٦٥٦) وصرح هشيم بالتحديث عنده (١٧٠٢)، وأخرجه أحمد (١٦٧٨٨)، وابن ماجه (٧٦٩)، وابن حبان (١٧٠٢)، والبيهقي ٢/ ٤٤٩، وابن عبد البر في التمهيد ٥/ ٣٠٢، وعبد الرزاق (١٦٠٢)، كما أخرجه النسائي ٢/ ٥٦، وعبد بن حميد (٥٠١).

حضرت عبد اللہ بن مغفل روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھو، اور تم اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو، کیونکہ اونٹوں کو شیاطین سے پیدا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38807، ترقيم محمد عوامة 37208)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37209 ترقیم الشثری: -- 38808
٣٨٨٠٨ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن إسرائيل عن اشعث بن ابي الشعثاء عن جعفر بن ابي ثور عن جابر بن سمرة قال: امرنا النبي ﷺ ان نتوضا من لحوم الإبل، ولا نتوضا من لحوم الغنم، وان نصلي في دمن الغنم ولا نصلي في اعطان الإبل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ جعفر ثقة، وأخرجه مسلم (٣٦٠)، وأحمد (٢٠٨١١).
حضرت جابر بن سمرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اونٹ کے گوشت سے وضو کرنے کا حکم فرمایا (یعنی اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد) اور بکریوں کے گوشت سے وضو نہ کرنے کا حکم فرمایا اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کا حکم فرمایا اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38808، ترقيم محمد عوامة 37209)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37210 ترقیم الشثری: -- 38809
٣٨٨٠٩ - [ (حدثنا يزيد بن هارون حدثنا) (١) هشام عن محمد بن سيرين عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"إذا لم تجدوا إلا مرابض الغنم واعطان الإبل فصلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في اعطان الإبل"] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يزيد عن).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ب]، وفي [س]: آخره إلى ما بعد حديث: [١٧٦١٠]، وهو مثل نسخة: [جـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٩٨٢٥)، والترمذي (٣٤٨)، وابن ماجه (٧٦٨)، وابن خزيمة (٧٩٥)، وابن حبان (١٣٨٤)، والدارمي (١٣٩١)، وأبو عوانة ١/ ٤٠٢، والطحاوي ١/ ٣٨٤، والبيهقي ٢/ ٤٤٩، والبغوي (٥٠٣).

حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم بکریوں اور اونٹوں کے باڑے کے سوا کوئی جگہ نہ پاؤ تو بکریوں کے باڑے میں نمازپڑھ لو، اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38809، ترقيم محمد عوامة 37210)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37211 ترقیم الشثری: -- 38810
٣٨٨١٠ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن عبد الملك بن الربيع بن سبرة عن ابيه عن جده ان النبي ﷺ قال:"لا يصلى في اعطان الإبل" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد الملك بن الربيع بن سبرة، وأخرجه أحمد (١٥٣٤١)، وابن ماجه (٧٧٠)، وأبو يعلى (٩٤٠)، والدارقطني ١/ ٢٧٦، والطبراني (٦٥٤٣)، والبيهقي ٢/ ٤٤٩، والبغوي (٥٠٢).

حضرت عبد الملک کے دادا سبرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اونٹوں کے باڑے میں نماز نہیں پڑھی جائے گی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38810]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38810، ترقيم محمد عوامة 37211)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں