مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا بأس بذلك
دشمن کی زمین کی طرف قرآن مجید کو لے جانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37218 ترقیم الشثری: -- 38817
٣٨٨١٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (حميد) (١) بن عبد الرحمن وعن ⦗٢١٠⦘ محمد بن النعمان عن ابيه ان اباه نحله غلاما وانه اتى النبي ﷺ (ليشهده) (٢) فقال:"اكل ولدك (نحلته) (٣) مثل هذا؟" قال: لا، قال:"فاردده" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حمد).
(٢) في [س]: (يشهده).
(٣) في [س]: (نحلت).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٢٣)، وأحمد (١٨٣٨٢)، وأصله عند البخاري (٢٦٥٠).
حضرت محمد بن نعمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں ان کے والد نے ایک غلام عطیہ میں دیا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس عطیہ پر گواہ بنائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اپنے ہر لڑکے کو ایسا عطیہ دیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:: پھر تم یہ عطیہ واپس لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38817، ترقيم محمد عوامة 37218)
ترقیم عوامۃ: 37219 ترقیم الشثری: -- 38818
٣٨٨١٨ - حدثنا عباد عن حصين عن الشعبي قال: سمعت النعمان بن بشير يقول اعطاني ابي عطية فقالت امي عمرة بنت رواحة: لا ارضى حتى تشهد النبي ﷺ قال: فاتى النبي ﷺ فقال: إني اعطيت ابني من عمرة عطية، فامرتني ان اشهدك، قال:"اعطيت كل ولدك مثل هذا؟" قال: لا، قال:"فاتقوا الله واعدلوا بين اولادكم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥٨٧)، ومسلم (١٦٢٣).
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ میں نے نعمان بن بشیر کو کہتے سُنا کہ میرے والد نے مجھے کوئی عطیہ دیا تو میری والد عمرہ بنت رواحہ نے کہا: جب تک تم اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ نہ بنا لو میں (اس پر) راضی نہ ہوں گی۔ حضرت نعمان کہتے ہیں کہ وہ (میرے والد) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنے بیٹے کو جو عمرہ سے ہے کوئی عطیہ دیا ہے اور اس نے مجھے (اس پر) آپ کو گواہ بنانے کا کہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کو ایسا عطیہ دیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد میں عدل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38818]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38818، ترقيم محمد عوامة 37219)
ترقیم عوامۃ: 37220 ترقیم الشثری: -- 38819
٣٨٨١٩ - حدثنا ابن مسهر عن ابي حيان عن الشعبي عن النعمان بن بشير عن النبي ﷺ انه قال:" (لا) (١) اشهد على (جور) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [جـ]: (جورة).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٥٠)، ومسلم (١٦٢٣).
حضرت نعمان بن بشیر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قول روایت کرتے ہیں کہ: میں ظلم پر گواہ نہیں بنتا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس میں کچھ حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38819]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38819، ترقيم محمد عوامة 37220)